اتوار, فروری 8, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home افکارِ جہاں

امریکی فوج کو مضبوط کروں گا : ٹرمپ

امریکہ کے نومنتخب صدر کہا کہ وہ روس و یوکرین میں جنگ کا خاتمہ کریں گے

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 15, 2024
in افکارِ جہاں
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

واشنگٹن، 15 نومبر (یواین آئی)امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے اس وعدے کا اعادہ کیا ہے کہ وہ امریکی فوج کو مضبوط کریں گے اور روس کی یوکرین میں جنگ کا خاتمہ کریں گے۔نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم ‘امریکہ سب سے پہلے’ کی بنیاد پر تشکیل کردہ خارجہ پالیسی دینے کے وعدے پر چلائی ہے۔ وہ اس سے پہلے یہ وعدہ کر چکے ہیں کہ روس اور یوکرین کی جنگ کو ختم کرنے کا معاہدہ کرائیں گے۔ تاہم انہوں نے اپنے اس وعدے کے سلسلے میں تفصیلات نہیں دی ہیں۔ انہوں نے انتخابی مہم کے دنوں میں مشرق وسطیٰ میں جاری خونریزی بھی ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘ ہم اپنے اس عظیم ملک کو کم ٹیکسوں کے ساتھ اور مضبوط فوج کے ساتھ واپس پہلے والے مقام پر لائیں گے۔ ‘ ان کا کہنا تھا ‘ہم اس سے پہلے ایک بار ایسا کر چکے ہیں اب ہم دوبارہ ایسا کریں گے۔’
ٹرمپ فلوریڈا میں امریکہ فرسٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ گالا میں خطاب کر رہے تھے۔ یہ گالا ٹرمپ کے ‘مار اے لاگو’ ریزارٹ میں منعقد کیا گیا۔ ٹرمپ نے کہا ‘ ہم مشرق وسطیٰ پر کام کرنے جا رہے ہیں۔ نیز ہم روس اور یوکرین کی جنگ رکوانے کے لیے بھی بہت مشکل کام کرنے جا رہے ہیں۔ اس جنگ کو ختم ہونا چاہیے۔’
نو منتخب صدر نے افغانستان سے امریکہ کی واپسی کو دو دہائیوں بعد اس طرح واپس آنے کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ اس کے بعد طالبان بر سر اقتدار آگئے۔ یاد رہے امریکی فوج نے اگست 2021 میں کابل خالی کر دیا تھا، جس کے ساتھ ہی امریکہ کی قائم کردہ اشرف غنی حکومت بھی ملک سے بھاگ گئی اور طالبان پھر سے کابل کے حکمران بن گئے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے سے یہ لگتا ہے کہ وہ یوکرین میں جاری جنگ کو ختم کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ اڑھائی سال سے زیادہ عرصے پر پھیلی اس جنگ میں اب تک امریکہ یوکرین کو کئی ارب ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔ تاکہ روس کا مقابلہ کر سکے۔اپنی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے کہا تھا وہ یوکرین جنگ کو چند گھنٹوں میں ختم کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے روسی صدر پیوٹن کے ساتھ براہ راست بھی بات کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ تاہم ٹرمپ نے جنگی خاتمے کے لیے اپنی حکمت عملی کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی۔امریکہ کے لیے مضبوط فوج کے وعدے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘فوکس نیوز’ کے شریک میزبان پیٹ ہیگستھ کو وزیر دفاع نامزد کیا ہے جو اپنی کمزور ‘سی وی’ کے باوجود وزیر دفاع بننے کے بعد دنیا کی سب سے بڑی فوج کے 34 لاکھ اہلکاروں کی کمان کریں گے۔ جس کا سالانہ بجٹ 850 ارب ڈالر ہے۔

Tags: اعادہجنگخارجہ پالیسیڈونلڈ ٹرمپفرسٹ پالیسی انسٹیٹیوٹمشرق وسطیٰ
ShareTweetSend
Previous Post

جھارکھنڈ میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی: راہل گاندھی

Next Post

کشمیر اسمبلی سے منظورقرارداد کی ” تشریح ” ری ایکشن

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کشمیر اسمبلی  سے منظورقرارداد کی ” تشریح ” ری ایکشن

کشمیر اسمبلی سے منظورقرارداد کی " تشریح " ری ایکشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In