نئی دہلی، 08 جون (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ وہ آئین اور ریزرویشن کے تحفظ کے لیے مستقبل میں انڈیا گروپ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
مسٹر سنگھ نے ہفتہ کو سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں اتر پردیش میں انڈیا گروپ کی تاریخی جیت پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی انڈیا گروپ کے ساتھ مل کر آئین اور ریزرویشن کے تحفظ کے لیے کام کریں گے۔ لوک سبھا انتخابات میں اے اے پی نے اتر پردیش میں انڈیا گروپ کو غیر مشروط حمایت دی تھی اور ایس پی-کانگریس امیدواروں کے لیے مہم چلائی تھی۔انہوں نے کہا کہ اتحاد میں شامل جماعتوں کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو اتر پردیش سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔