نئی دہلی: دہلی کے شاہین باغ کے ہائی ٹنشن روڈ پر سنیچر کی شام کو زبردست آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں آگ نے بڑی بھانک شکل اختیار کر لی، جس کی زد میں آ کرچار بڑے ریستوران جل کر خاک ہوگئے۔یہ وہ علاقہ ہے جہاں ہمیشہ ہجوم دکھائی دیتا ہے۔شاہین باغ کے جی اور ایف بلاک کے درمیان واقع ہائی ٹنشن روڈ میں جب آگ لگی تو افراتفری مچ گئی۔ ریسٹورنٹ میں ایل پی جی سلنڈر بھی رکھے ہوئے تھے، جو خبروں کے مطابق بلاسٹ کرتے گئے اور آگ کی شدت بڑھتی چلی گئی۔
शाहीन बाग का हादसा बहुत ही दर्दनाक था।
— Aarfa Khanam (@Adv_AarfaKhanam) June 8, 2024
40 फूटे रोड की रौनक़ को अपनी आँखों से जलते देखा है। वह बेबसी के पल अल्लाह किसी को ना दिखाए।
लेकिन इस बात पर विचार ज़रूर होना चाहिए कि ऐसी घटनाओं से कैसे बचा जा सकता है।#ShaheenBagh #शाहीनबाग़ pic.twitter.com/gCeVikco2h
ایک ایک کر کے سلنڈر پھٹنے لگے تو موقع پر بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس کے علاوہ فائر ڈیپارٹمنٹ کو بھی اس معاملے کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملنے کے بعد چونکہ فائر بریگیڈ کو جائے واقعہ تک پہنچنے میں غیر معمولی تاخیر ہوئی،جس کے سبب شدید مالی نقصان کا اندازہ لگایا جارہاہے۔ بہرحال پولیس اور فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ تقریباً دو گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر کسی طرح قابو پالیا گیا۔
This is the starting point of the massive fire. One can clearly see that it began with one of the electric pole located near Zahra. Locals complained that the fire tenders reached 45 minutes late and the fire escalated in the meantime. #ShaheenBagh #Fire pic.twitter.com/lUEB75rAjp
— Aasif Mujtaba (@MujtabaAasif) June 8, 2024
پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے جلی ہوئی عمارتوں میں سرچ آپریشن کیا۔ آگ میں تین دو منزلہ ریسٹورنٹ کے علاوہ ایک چار منزلہ ریسٹورنٹ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔ پولیس کے علاوہ فائر بریگیڈ کے اعلیٰ اہلکار موقع پر موجود تھے۔ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس کو پتہ چلا کہ آگ اے سی کے بیرونی حصے میں چنگاری کی وجہ سے لگی۔ آگ لگنے کی اصل وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ پر آگ لگنے کے بعد 45 منٹ تاخیر سے پہنچنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر گاڑیاں وقت پر پہنچ جاتیں تو نقصان کم ہوتا۔

پولیس کے مطابق ہفتہ کی شام تقریباً 5.44 بجے اطلاع ملی کہ شاہین باغ 40 فٹا روڈ پر واقع ذائقہ اور زہرہ ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ کہاجارہاہے کہ شام کے وقت ٹریفک زیادہ رہتی ہے اور اس علاقہ میں لوگوں کا شدید ہجوم بھی ہوتاہے،جس کی وجہ سے جب تک فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچی، آگ نے چار عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

خوش قسمتی سے آگ لگنے کے وقت ریسٹورنٹ میں کوئی گاہک موجود نہیں تھا۔ ہر طرف کھانا پکانے کی تیاریاں جاری تھیں۔ آگ لگتے ہی وہاں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ آہستہ آہستہ بڑھ رہی تھی۔

آگ نے چار ریسٹورنٹس اور پانچ دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے قریبی 20 عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔اسی دوران چاروں ریستورانوں میں ایک ایک کر کے سلنڈر پھٹنے لگے۔
#ShaheenBagh pic.twitter.com/ixaYISG3AD
— Bihar STET|TRE Qualified Team???????? (@STET_QUALIFIED) June 8, 2024
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہاں تقریباً 10 ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے علاوہ کئی اے سی کمپریسر بھی پھٹ گئے۔ کافی کوششوں کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے کسی طرح رات آٹھ بجے آگ پر قابو پالیا۔
اس سانحہ کے بعد موقع پر ہزاروں لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ بعد ازاں کرائم ٹیم کے علاوہ ایف ایس ایل کی ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی۔ آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ بجلی کے کھمبے میں چنگاری تھی اور کچھ کا کہنا تھا کہ آگ اے سی میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔