اتوار, مارچ 1, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مودی کا ماسکو پہنچنے پر شاندار استقبال

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 8, 2024
in خاص خبریں
0
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ماسکو، 8 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی جب روس کی راجدھانی ماسکو پہنچے تو ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم ڈینس مانتوروف نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔مسٹر مودی کا طیارہ مقامی وقت کے مطابق 3 بجکر 45 منٹ پر ماسکو کے ونوکوو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔ روسی حکومت نے انہیں ایک اعزاز دیا اور پہلے نائب وزیر اعظم مسٹر مانتوروف کو مسٹر مودی کے استقبال کے لیے بھیجا۔ قابل ذکر ہے کہ یہ دوسرا موقع تھا جب مسٹر مانتوروف نے ہوائی اڈے پر کسی غیر ملکی سربراہ حکومت کا استقبال کیا ہے۔ قبل ازیں مسٹر مانتوروف نے ماسکو کے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ کا استقبال بھی کیا تھا۔ روس کے پہلے نائب وزیر اعظم عام طور پر کسی غیر ملکی سربراہ حکومت کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے نہیں جاتے۔

مسٹر مودی کو روسی مسلح افواج کے ایک مشترکہ دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور پھر مسٹر مانتوروف مسٹر مودی کے ساتھ اسی کار میں ہوٹل کے لئے روانہ ہوئے۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے مسٹر مودی کے اعزاز میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے سے رات 9 بجے کے درمیان نجی عشائیہ اور ملاقات کا اہتمام کیا ہے۔
وزیر اعظم 22ویں سالانہ سربراہی اجلاس کے لیے روس کے صدر کی دعوت پر 8 سے 9 جولائی تک ماسکو کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ماسکو میں وزیراعظم کریملن میں نامعلوم فوجی کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور پھر ماسکو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور روس کے درمیان توانائی، سیکورٹی، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، ثقافت، سیاحت اور عوام سے عوام کے تبادلے کے شعبے سمیت خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری گزشتہ دس برسوں میں بہت آگے بڑھی ہے۔

مسٹرمودی نے کہا کہ میں اپنے دوست صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور مختلف علاقائی اور عالمی مسائل پر خیالات کا تبادلہ کرنے کا بے حد منتظر ہوں۔ ہم ایک پرامن اور مستحکم خطے کے لیے اپنا معاون کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ یہ دورہ مجھے روس میں متحرک ہندوستانی کمیونٹی سے ملنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریا کے دورے سے مجھے صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن اور چانسلر کارل نیہمر سے ملنے کا موقع ملے گا۔ آسٹریا ہمارا ثابت قدم اور قابل اعتماد شراکت دار ہے اور ہم جمہوریت اور تکثیریت کے نظریات کا اشتراک کرتے ہیں۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ 40 برسوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا آسٹریا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ میں اختراع ، ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی کے نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں اپنی شراکت داری کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے اپنی بات چیت کا منتظر ہوں۔ میں آسٹریا کے صدر الیکزنڈر وان ڈرے بیلن اور چانسلر کارل نیہمرکے ساتھ مل کر، میں باہمی طور پر فائدہ مند تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے دونوں اطراف کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ خیالات کے تبادلے کا منتظر ہوں۔ میں آسٹریا میں بھی ہندوستانی برادری کے ساتھ بات چیت کروں گا جو اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور طرز عمل کی وجہ سے مشہور ہیں۔

Tags: ماسکومانتوروفمودینائب وزیر اعظموزیر اعظم
ShareTweetSend
Previous Post

اسلام کی دعوت سے متعلق بنگال کے وزیرفرہاد حکیم کے بیان پر تنازعہ شروع

Next Post

نیٹ امتحان کے تقدس سے سمجھوتہ کیا گیا – سپریم کورٹ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
حجاب پر پابندی کیخلاف دائرعرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت

نیٹ امتحان کے تقدس سے سمجھوتہ کیا گیا - سپریم کورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In