جمعرات, مارچ 5, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

’جنوب ایشیا میں تاریخ کی تحریک‘ کے موضوع پرجامعہ میں خصوصی لیکچر

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 23, 2023
in آئینہ شہر
0
’جنوب ایشیا میں تاریخ کی تحریک‘ کے موضوع پرجامعہ میں خصوصی لیکچر
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بنگلہ دیشی صحافی سید بدرالحسن نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین علمی تبادلے خاص طورپر یونیورسٹی کی سطح پرتبادلے کی ضرورت پر زور دیا

نئی دہلی(پریس ریلیز) شعبہ سیاسیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ’جنوب ایشیا میں تاریخ کی تحریک‘ کے موضوع پر اکیس جنوری دوہزار تئیس بروز سنیجر کو میر انیس ہال میں خصوصی خطبہ منعقد کرایا۔بنگلہ دیش کے ممتاز صحافی سید بدر الحسن کو اس خطبے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔شعبہ سیاسیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے صدر پروفیسر محمد مسلم خان نے مہمانان جناب سید بدر الحسن،پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ،پروفیسر اتل انیجا،ناظم اور مہمان اعزازی جناب رنجن مکرجی کی خدمت میں پودے پیش کر کے ان کا خیر مقدم کیا۔
خصوصی خطبے کی صدار ت پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کی۔انھوں نے مہمان مقرر کا یونیورسٹی میں خیر مقدم کیا اور خطبے کی تھیم پر اظہار خیال کیا۔اپنے استقبالیہ خطبے میں انھوں نے علاقائی تاریخ کی اہمیت پر تقریر کی اور مسائل و معاملات کو حل کرنے کے سلسلے میں علاقائی ممالک کے تعمیری تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے وسیع تر تفہیم کے فروغ کے لیے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین علمی تبادلے خاص طورپر یونیورسٹی کی سطح پرتبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔
ہندو اخبار کے سابق سینئر صحافی اور سردست انڈیا نیریٹیو ایک آن لائن نیوز پورٹل کے مدیرجناب اتل انیجا نے خطبے کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔جناب انیجا نے جنوب ایشیا کے حالیہ سیاسی منظر نامے پر گفتگوکرتے ہوئے ٹاک کے لیے فضا تیار کی۔ سابق ایئر کوموڈورآئی اے ایف او ر پرسار بھارتی کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جرنل جناب رنجن مکرجی نے پروگرام میں بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کی۔
جناب سید بدرالحسن نے اپنی گفتگو کا آغازاس بات سے کیا کہ بنگلہ دیش کو جیسی اہمیت ملنی چاہیے تھی ہندوستان کے مین اسٹریم میڈیا میں اس طرح کی مناسب نمائندگی نہیں ملتی۔یہ شمال مشرقی ریاستوں خاص طور سے مغربی بنگا ل تک محدود ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان بنگلہ دیش کے لیے کافی اہمیت رکھتا ہے۔ہندوستا ن ایک بڑا ملک ہونے کی حیثیت سے پوری دنیا میں عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتاہے اور بنگلہ دیش جیسے ترقی پذیر ملک کے لیے ہندوستان کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنا سود مند ہے اور یہ اس وقت اور اہم ہوجاتاہے جب بات جنوب ایشیا کی ہو۔
جناب احسن نے بنگلہ دیشن کے مشکل اور نامساعد حالات سے نکلنے اور خوں آشام تحریک آزادی سے ابھرنے کی بھی بات کی۔انھوں نے سامعین کو بتایاکہ انیس سو اکہتر سے انیس سو چوہتر کے درمیان بنگلہ دیش سخت بحران کا شکار تھا۔ملک نے فوجی ڈکٹیٹر شپ کا عتاب بھی جھیلا ہے۔انھوں نے خصوصی طورپر بنگلہ زبان پر بنگلہ دیشی قومیت کے متعلق اظہار خیال کیا۔انھوں نے عوام سے عوام کے رابطے پر زورکے ساتھ ساتھ جنوب ایشیا میں خاص طورپر ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی اور کاروباری تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔انھوں نے ماضی کی تلخیوں کو بھلاکر ترقیاتی مقاصد کے ساتھ آگے بڑھنے پر زوردیا۔انھوں نے ایس اے اے آرسی جیسے علاقائی گروپوں پر بھی روشنی ڈالی۔انھوں نے کہاکہ بعض وجوہ کی وجہ سے سارک اپنے مقاصدحاصل نہیں کرسکا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ اگر سارک سود مند ثابت نہیں ہوتا ہے تو علاقائی ترقی کے لیے کوئی دوسرامتبادل تلاش کرنا چاہیے۔ اپنی تقریرکے اختتام پر انھوں نے سامعین کے متعدد سوالات اور ان کے استفسارات کے اطمینان بخش جوابات دیے۔شعبہ سیاسیات کے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر کرشنا سوامی دارا کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

Tags: بنگلہ دیشی صحافیجامعہ ملیہ اسلامیہخصوصی لیکچر
ShareTweetSend
Previous Post

بہار میں بزرگ استاد کی پٹائی کرنے والی دونوں خاتون کانسٹیبل معطل

Next Post

مولانا سلمان حسینی ندوی ’کل ہند شریعہ کونسل‘ کے امیرمنتخب

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مولانا سلمان حسینی ندوی ’کل ہند شریعہ کونسل‘ کے امیرمنتخب

مولانا سلمان حسینی ندوی ’کل ہند شریعہ کونسل‘ کے امیرمنتخب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In