جمعرات, فروری 12, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

فرقہ پرستی پرکانگریس کی لچکدار پالیسی سے ملک اورکانگریس کو نقصان پہنچا: ارشدمدنی

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 20, 2023
in خاص خبریں
0
فرقہ پرستی پرکانگریس کی لچکدار پالیسی سے ملک اورکانگریس کو نقصان پہنچا: ارشدمدنی
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی:آج یہاں ممبئی کے انجمن اسلام گراؤنڈمیں جمعیۃعلماء ہند کے تین روزہ اجلاس کے دوسرے دن مجلس منتظمہ کے اہم اجلاس میں اپنا صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے مولاناسیدارشدمدنی نے تاریخی تناظرمیں واضح طورپر یہ کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد کانگریس نے جو لچکدارپالیسی اپنائی اس سے فرقہ پرستی کو نہ صرف تقویت ملی بلکہ اسے پھلنے پھولنے کا بھرپورموقع بھی ملا انہوں نے آگے کہا کہ مہاتمام گاندھی کا سفاکانہ قتل سیکولرزم کے قتل کے مترادف تھا اوریہیں سے ملک میں فرقہ پرستی کی جڑیں گہری ہوتی گئیں، مولانا مدنی نے مولانا آزادکی کتاب ”انڈیاونس فریڈم“کا ایک طویل اقتباس پیش کیا جس میں مولانا آزادنے مہاتماگاندھی کے قتل کے بارے میں تفصیل سے لکھاہے اورواضح طورپر یہ بات بھی لکھی ہے کہ حکومت کی جانب سی ان کو تحفظ فراہم کرنے کی کوئی مؤثرکارروائی نہیں کی گئی حالانکہ اس سے پہلے بم پھینک کر ان کو قتل کرنے کی سازش ہوچکی تھی۔ اس وقت سردارپٹیل وزیرداخلہ تھے اپنی تحریر میں مولانا آزادنے وہ حقائق بھی پیش کئے ہیں جن کی وجہ سے پٹیل گاندھی جی کے خلاف ہوگئے تھے۔ یہی نہیں گاندھی جی کے قتل کے بعدجے پرکاش نرائن جیسے لیڈرنے صاف طورپر کہاتھا کہ وزیرداخلہ گاندھی جی کے قتل کے الزام سے بچ نہیں سکتے، مولانا مدنی نے اسی پس منظرمیں کہا کہ اس موقع پر اوراس کے بعد بھی کانگریس نے جس طرح کی لچکدارپالیس اختیارکی اس نے فرقہ پرستی کو پنپنے اورپھلنے پھولنے کا موقع فراہم کیا جبکہ جمعیۃعلماء ہند کی قیادت نے برابر یہ مطالبہ کیاکہ اگر فرقہ پرستی پر قابونہ پایا گیا تو یہ ملک تباہ ہوجائے گا، اس کولیکر جمعیۃعلماء ہند نے جیل بھروتحریک بھی شروع کی لیکن فرقہ پرستی پر قدغن نہیں لگائی جاسکی۔ فرقہ پرستی کے خلاف کانگریس کی پالیسی بدستورلچکداربنی رہی جس کا خمیازہ خودکانگریس کوبھگتنا پڑا، ایک دن وہ بھی آیا کہ جب اس کے ہاتھ سے اقتدارچھن گیا، کرناٹک کے لئے جاری کانگریس کے انتخابی منشورکا ذکر کرتے ہوئے جس میں فرقہ پرست تنظیموں پر پابندی لگانے کا وعدہ کیا گیا ہے مولانا مدنی نے کہا کہ اگریہی پالیسی آزادی کے بعد سے اختیارکی جاتی توملک کا یہ حال نہ ہواہوتا۔ اس لچکدارپالیسی نے ایسے بہت سے لیڈروں کو بھی اقتدارمیں پہنچادیا جن کا سیاسی نظریہ کانگریس کے نظریہ سے مختلف تھا یہ وہی نظریہ ہے جس پر گامزن رہنے کا کانگریس نے جمعیۃعلماء ہند کی قیادت سے وعدہ کیا تھا، انہوں نے یہی بھی کہاکہ ہم اس ملک سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، یہ وہی سرزمین ہے جس پر حضرت آدم علیہ السلام (منو) کو جنت سے اتاراگیا تھا، دنیا میں جس قدربھی انسانی نسلیں آبادہیں ان کی اصل بنیادبھارت ہی ہے۔ تمام لوگ انسا ن ہونے کی حیثیت سے ہمارے بھائی ہیں۔ یہی وہ بنیاد ی نقطہ نظرہے جو جمعیۃعلماہند،اس کے اکابرین اورمتحدہ قومیت کی بنیادہے۔ انہوں نے صاف لفظوں میں کہا کہ آزادی کے فورابعد ملک کی تقسیم مسلمانوں کے لئے تباہ کن ثابت ہوئی، اس کے پیچھے مذہب اوردوقومی نظریہ تھا جو ہمارے اکابرین کی نظرمیں غلط تھا اورغلط ہے اورقیامت تک غلط رہے گا۔ ہمارے اکابرین متحدہ قومیت کے نظریہ کے طرفدارتھے چنانچہ جمعیۃعلماء ہند اپنے اکابرین کے اسی نظریہ پر قائم ہے اورہمیشہ قائم رہے گی، انہوں نے کہا کہ آزادی کے 75برس بعد بھی فرقہ پرستی کا جو نظریہ زندہ ہے وہ پہلے سے کہیں زیادہ طاقتورہیں۔ یہی نظریہ اس ملک کی صدیوں پرانی پیارومحبت، اخوت اوربھائی چارہ کے تاریخ کو آگ لگارہاہے توکبھی طاقت کے بل پر مسجد کو مندربناتاہے، کبھی ہمارے اداروں املاک اورآثارکومٹانے کی سازش کرتاہے۔فسادات کا نہ توسلسلہ رکااورنہ ہی فرقہ پرستی کے خلاف کوئی قانون بناایسے میں ایک بڑاسوال یہ ہے کہ مسلمان کیا کرے؟ یہ ایسا موضوع ہے جس پر ہمیں مل کر سنجیدگی سے غوروفکرکرناچاہئے انہوں نے ارتدادکے فتنہ کا بھی ذکرکیا اورکہا کہ مسلمانوں خاص طورپر شمالی ہند کے مسلمانوں کو اسے روکنے کی عملی کوشش کے تحت لڑکے اورلڑکیوں کے لئے الگ الگ اسکول وکالج کھولنے چاہئے۔جہاں ان کے لئے دنیاوی تعلیم کے ساتھ مذہبی تعلیم کا بھی اہتمام ہوں،اورہماراعمل کچھ ایسا ہونا چاہئے کہ برادران وطن بھی اپنی لڑکیوں کو ان تعلیمی اداروں میں بھیجنے پر مجبورہوجائیں۔ انہوں نے آگے کہا کہ ملک کی اکثریت سیکولرہیں، کرناٹک کے حالیہ الیکشن کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن ہندومسلم دشمنی کی بنیادپر لڑاگیا مگر عوام کی اکثریت نے اسے مستردکردیا یہ ہماراملک ہے ہمارے مضبوط عقیدہ کا پہلاپتھریہیں رکھا گیا۔ اس لئے ملک کی قیمتی اورمالا مال وراثت اورتاریخ کو زندہ رکھنابھی ہم سب کا فرض ہے، انہوں نے مشورہ دیا کہ مسلمان اپنی تقریبات میں برادرا ن وطن کو مدعوکریں اورخودبھی ان کے دکھ، درداورخوشی میں شریک ہوں انہیں مدارس کے جلسوں اورتقریبات میں بھی مدعوکیا جائے ایسا کرکے ہم اسلام کے تعلق سے پھیلائی گئی غلط فہمیوں کا ازالہ کرسکتے ہیں انہوں نے آخرمیں کہا کہ ہم پر یہ الزام عائد کیاجاتاہے کہ ہم دہشت گردوں کو قانونی مددفراہم کرکے آزاد کرارہے ہیں یہ الزام سراسرلغواوربے بنیادہے۔ ہماراہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ جو لوگ دہشت گردی اورملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث پائے جائیں انہیں سخت سے سخت سزادی جائے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگزنہیں کہ اس کی آڑمیں بے گناہوں کو دہشت گردقراردیکر جیلوں میں ٹھوس دیا جائے انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ زیادہ ترمعاملوں میں گرفتارکئے گئے لوگ بے گناہ تھے۔
اس اجلاس میں کثیر تعدادمیں ملک بھرسے آئے ہوئے مندوبین نے شرکت کی، مجلس منتظمہ کے پہلے شیشن میں اتفاق رائے سے دونائب صدورمولاناعبدالعلیم فاروقی و مولانااسجد مدنی اوربطور خازن حاجی جمال کا انتخاب عمل میں آیا۔

Tags: ارشدمدنیفرقہ پرستیکانگریسلچکدار پالیسی
ShareTweetSend
Previous Post

ادبی تنظیم گفتگو کی طرف سے اس سال پانچ کھلاڑیوں کو دیا جائے گا ملکھا سنگھ سمان

Next Post

اس وقت تاریخ نویسی کا کام ایک سیاسی ایجنڈہ بن گیا ہے: پروفیسر ایس عرفان حبیب

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اس وقت تاریخ نویسی کا کام ایک سیاسی ایجنڈہ بن گیا ہے: پروفیسر ایس عرفان حبیب

اس وقت تاریخ نویسی کا کام ایک سیاسی ایجنڈہ بن گیا ہے: پروفیسر ایس عرفان حبیب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In