نئی دہلی: ساؤتھ فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سائی پلوی نے اپنی شادی کی زیر گردش تصاویر پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سائی پلوی نےخفیہ شادی سے متعلق زیر گردش تصاویر کو تکلیف دینے کی گھٹیا کوشش قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر سائی پلوی نے خفیہ شادی کی تصاویر سامنے آنے پر خاموشی توڑ دی اور کہا کہ یہ تصاویر میری نئی فلم کے مہورت کے موقع کی ہیں، جنہیں غلط انداز میں ایڈٹ کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ درست بات تو یہ ہے مجھے افواہوں کی کوئی پرواہ نہیں، جب اس معاملے میں میری فیملی اور دوست شامل ہوئے تو وضاحت دینی پڑ رہی ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ یہ میرے نئے پروجیکٹ کے افتتاح کی تصاویر ہیں، افسوس کی بات یہ ہے مجھے ان بہودہ باتوں پر بیان دینا پڑ رہا ہے۔سائی پلوی کی شادی کی افواہیں اس وہ موضوع گفتگو بنیں جب کچھ تصاویر سامنے آئیں، جن میں وہ اور ایک شخص سرخ پھولوں کے ہار پہننے ہوئے ہیں اور کیمرے کو دیکھ کر مسکرارہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ واضح ہوگیا ہے کہ یہ تصاویر فلم کے مہورت کی ہے، سائی پلوی کے ساتھ کھڑا شخص فلم کے ہدایت کار راج کمار پیریا سامی ہیں۔