نئی دہلی(پریس ریلیز)آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خان نے جاری بیان میں بتایا کہ سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف انڈیا جناب راکیش کمار سنگھ کو تنظیم ہذا کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کا لیگل ایڈوائزر نامزد کیا ہے۔ ایڈووکیٹ راکیش کمار سنگھ غازی پور (اترپردیش) کے رہنے والے ہیں اور ضرورت مندوں کی مدد کا جذبہ رکھتے ہیں اور اس پر عمل بھی کرتے ہیں۔ واضح ہو کہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس لیگل ونگ کی معاونت کے لیے ایڈووکیٹ ڈاکٹر لال بہادر، ایڈووکیٹ ڈاکٹر ایس ایم حسین، ایڈووکیٹ سیما مشرا، ایڈووکیٹ دنیش کمار تیواری اور ایڈووکیٹ ڈاکٹر سلیم ملک ممبر نامزد ہوئے۔ اس ونگ کا سب سے اہم کام یونانی ڈاکٹرز کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنا اور طب یونانی سے جڑے مسائل پر قانونی چارہ جوئی کرنا شامل ہے۔