پٹنہ:بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے نو نامزد کارگزار چیئرمین عبدالسلام انصاری کا ہارون نگر سیکٹر 2 واقع ان کے دفتر میں ملاقات کرکے پرتپاک انداز میں مبارک باد پیش کیا۔ قومی اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر تاج العارفین و ریاستی کنوینر محمد رفیع نے پھولوں کے گلدستہ سے جناب عبدالسلام انصاری کا اعزازکیا۔ ان کو پھولوں کا ہار پہنا کر مبارکباد پیش کرنے والوں میں تنظیم کے صدر و کنوینر کے علاوہ ریاستی سیکریٹری محمد تاج الدین، ریاستی مجلس عاملہ کے رکن محمد رضوان ، ندیم انور ، نسیم اختر ، محمد جاوید عالم ، وقار عالم، مظفر پور کے ضلعی صدر شمشاد احمد ساحل، خازن محمد حماد، کڈھنی بلاک صدر اشفاق سلیمانی نے پھول مالا پہنا کر استقبال کیا اور ان کو دلی مبارکباد پیش کیا۔ اس موقع پر جناب عبدالسلام انصاری نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ مدرسہ کے سیشن کو ریگولر کروں اور تعلیم و تعلم پر پوری توجہ دوں گا۔ اساتذہ کے مسائل کو حل کروں گا اور ملازمین کا خیال رکھوں گا۔ وہیں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی صدر تاج العارفین نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ اردو کے اچھے خادم ہیں جس طرح مظفر پور کے ضلع تعلیمی افسر رہتے اردو کے فروغ کے لئے کام کیا ہے اسی طرح مدرسہ بورڈ کے زیر اہتمام اردو کے فروغ اور اقلیتوں کے بہتر تعلیم کے لئے توقع ہے کہ بہترین کام آپ کریں گے ۔ ریاستی کنوینر محمد رفیع نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ آپ جیسے مخلص ، قوم پرست اور اردو دوست کہ ہاتھ ایک بڑی ذمہ داری آئی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ آپ منصفانہ طریقے سے اس جوابدہی کو بخوبی ادا کریں گے۔ اس موقع پر تاج الدین نے عبدالسلام انصاری کے نمایاں کارناموں کو شمار کراتے ہوئے کہا عبد السلام انصاری کے چیئرمین رہتے ہوئے مدرسہ بورڈ میں مثبت تبدیلی آئے گی اور ان کے تجربوں کو یقینی فائدہ پہونچے گا، آج جناب عبدالسلام انصاری کو مبارکباد دینے والوں میں ڈائٹ موتیہاری کے لکچرر فخرالدین علی، اردو فورم مظفر پور کے مجلس عاملہ کے رکن ڈاکٹر قیام الدین، سابق ضلع پارشد محمد رضوان، سابق نائب پرمکھ کانٹی محمد مقصود عالم، سرپنچ عبدالسمیع ، ماسٹر اکرم اور انظار عالم شامل ہیں۔