بلغراد، 29 جون (یو این آئی) بلغراد میں اسرائیلی سفارتخانے کی حفاظت پر مامور ایک سربیائی پولیس افسر کو ایک حملہ آور نے کراس بو سے زخمی کر دیا۔سربیا کی وزارت داخلہ نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افسر نے حملہ آور کو گولی مار کر جواب دیا۔ وزیر داخلہ ایویکا ڈیسک نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ حملہ آور نے افسر کی گردن میں حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد افسر نے ’حملہ آور کو گولی مارنے کے لیے اپنے دفاع میں ہتھیار کا استعمال کیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا‘۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جب پولیس اہلکار کو بلغراد کے اہم ایمرجنسی ہسپتال لے جایا گیا تو وہ ہوش میں تھا ۔حملہ آور کی شناخت کا ابھی تک تعین نہیں کیا جاسکا۔مسٹر ڈیک نے کہا ’’حملے کے تمام حالات اور ممکنہ محرکات کی چھان بین کی جا رہی ہے‘‘۔