اجودھیا (پریس ریلیز)مدرسہ ہدایت العلوم بھیلسر بازار میں پانچویں جماعت سے نرسری تک کے بچوں کیلئے رزلٹ تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔جس میں تحریم فاطمہ، دوی بھارتی، عبداللہ مہتاب مہک،مہیمہ قنوجیہ وغیرہ کو نتائج دیے گئے۔
واضح رہے کہ اسکول کی ٹاپر حزرین ضیا تھیں۔پروگرام کی نظامت مولانا مجاہد الاسلام نے کی اور مہمان خصوصی مولانا شبیر بشیر ندوی کا استقبال مدرسہ کے منیجر ایڈوکیٹ امتیاز حسین نے کیا۔پروگرام سے مولانا شبیر ندوی سید عبدالمجیب اور مولانا ابوبکر ندوی نے خطاب کیا۔مولانا شبیر بشیر ندوی نے اپنے خطاب میں بچوں کو اعلیٰ تعلیم سے جوڑنے اور ملک کے لیے ہر قربانی کے لیے خود کو تیار کرنے کا مشورہ دیا۔مذکورہ پروگرام میں ہونہار بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ انعامات ملنے پر بچوں کے چہرے کھل اٹھے۔سید عبدالمجیب نے والدین اور اساتذہ کے تئیں فرائض کی وضاحت کی۔پروگرام میں مدرسہ کے اساتذہ اور والدین موجود رہے۔