حیدرآباد (پریس نوٹ) رُدرکشا کمیونیکیشن کا قیام عوام کو ہندوستانی تہذیب سے واقف کروانے، اس کے بارے میں شعور بیدار کرنے اور انہیں تفریحی مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے عمل میں لایا گیا، ساتھ ہی کاز پر مبنی ہماری موسیقی اور سماجی پہل کے ذریعہ قومی یکجہتی کا فروغ بھی ہمارے مقاصد میں شامل ہے۔ جہاں تک ہماری پہل کا سوال ہے، اسے ہم نے جذبہ :’’ دِلوں کو دِلوں سے جوڑے‘‘ کا نام دیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے وسائل بہت محدود ہیں لیکن ہمارا جذبہ غیرمتزلزل ہے۔ شائقین اور مداحوں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے ہم خوشی محسوس کرتے ہیں کہ اتوار 21 مئی 2023ء کو لائیو موسیقی پروگرام جذبہ : ’’دِلوں سے دِلوں کو جوڑے ‘‘ لے کر آرہے ہیں۔ یہ پروگرام شلپا کلا ویدیکا آڈیٹوریم، حیدرآباد میں شام 7 بجے مقرر ہے جس میں بالی ووڈ کی سنہری آواز جاوید علی موتیوں کے شہر ’حیدرآباد‘ کے عوام کو صوفی میوزک سے محظوظ کریں گے۔ دِلوں میں اُترنے والی صوفی موسیقی اور اس پر ہندوستان کی مشہور و معروف روح میں اُترنے والی آواز جاوید علی کو سننے کیلئے تیار ہوجایئے۔ اس پروگرام میں جاوید علی حیدرآباد کے شائقین کو اذہان و قلوب میں اترنے والے صوفی نغمے اور صوفیانہ کلام سنائیں گے جس میں بالی ووڈ فلموں کے مقبول ترین صوفی نغمے اور صوفیانہ کلام شامل ہیں۔ جاوید علی اپنے پہلے ہی نغمے ’’ایک دن تیری راہوں میں‘‘ (فلم ’’نقاب‘‘) سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔ وہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنے سوپر ہٹ نغموں کیلئے جانے جاتے ہیں جیسے جشن بہاراں (جودھا۔اکبر)، کجرارے کجرا رے (بنٹی اور ببلی)، نگاڑا نگاڑا (جب وِی میٹ) ، گذارش (گجنی) ، عرضیاں (دہلی 6)، مولا (وزیر) ، کُنْ فَیَکُوْن (راک اِسٹار)، تم تک (رانجھانا) تو جو ملا (بجرنگی بھائی جان) اور حال ہی میں گایا ہوا ایرا غیر (کلنک) وغیرہ وغیرہ ہیں۔ جاوید علی کو Zee TV پر سارے گاماپا، لٹل چیامپ (ٹو سیزنس)، اِنڈین آئیڈل اور سارے گاماپا جیسے ریالٹی شوز میں جج ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ ٹکٹس bookmyshow کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے 9818823231 یا 9355334828 پر ربط کیجئے۔