ممبئی (یو این آئی) چھترپتی شیواجی مہاراج کے بارے میں اپنے تبصرے پر تنازع میں پھنسے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے واضح کیا کہ انہوں نے عظیم بہادر راجہ اور ریاست کی علامت کی توہین نہیں کی ہے اور وہ خواب میں بھی انہیں گالی دینے کی سوچ نہیں سکتے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو اگلے قدم پر ہدایت دینے کے لئے لکھے دو صفحات کے خط میں انہوں نے اپنی حالیہ تقریر کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے، اور دلیل دی ہے کہ ان کی تنقید کرنے کے لئے اس خطاب سے کچھ حصے الگ کئے گئے تھے۔
شیو سینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے کا نام لیے بغیر ان پر بالواسطہ حملہ کرتے ہوئے، 80 سالہ گورنر نے کووڈ 19 وبا کے دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’جب بہت سے ‘بڑے بڑے لوگ’ نہیں تھے، میں اس عمر میں شیو نیری، سنگھ گڑھ، رائے گڑھ اور پرتاپ گڑھ جیسے مقامات پر پیدل گیا تھا۔
جہاں تک چھترپتی شیواجی مہاراج کا تعلق ہے، وہ نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک کے لئے باعث فخر ہیں، انہوں نے سندھ کھیڑ میں شیواجی کی ماتا جیجی بائی کی جائے پیدائش پر اپنے دورے کو یاد کیا۔