پھلواری شریف (پریس ریلیز)آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر حضرت مولاناانیس الرحمن قاسمی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ حضرت مولانا سید محمد یحیٰ ندوی ہندوستان کے بڑے علماء میں تھے، اللہ تعالیٰ ان کو فن حدیث بالخصوص فن اسماء رجال کا وسیع علم دیا تھا ،گزشتہ رات 8؍اپریل 2023ء کو 17؍رمضان کی شب میں وصال ہوا، 94؍سال کی عمر پائی۔مولانا مرحوم مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن ندوی رحمۃ اللہ علیہ اورمحدث اعظمی حضرت مولانا حبیب الرحمن کے معتمد وشاگرد تھے اپنے آبائی وطن سانہہ ضلع بیگوسرائے میں وفات پائی ۔اللہ ان کے حسنات کو قبول فرمائے اوررمضان کے مبارک عشرہ کو ان کے لیے مغفرت کا عشرہ بنائے اورپسماندگان کوصبر جمیل عطا کرے ۔آمین
مولانا قاسمی نے اظہارتعزیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ مورخہ 5/اپریل بروز بدھ جناب پروفیسر سید نسیم احمد صاحب رحمتہ اللہ علیہ (موتیہاری) اس دارفانی سے دار بقاء کی طرف رخصت ہوگئے ”انا للہ وانا الیہ راجعون”اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اوران کے درجات بلند فرمائے، موت تو برحق ہے، لیکن خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں رب کریم سے ملاقات کے لیے رمضان المبارک کا مبارک مہینہ نصیب ہو، باری تعالیٰ کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔ آمین۔ آپ کی پوری زندگی امت و انسانیت کے لیے وقف تھی۔اللہ ان کی اولاد ومتعلقین کو صبر جمیل دے اورپروفیسر مرحوم کے نقش قدم پر چلائے۔