نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ڈینٹسٹری فیکلٹی نے پچیس مئی دوہزار تیئس کو وزارت برائے نوجوانان امور اور اسپورٹس کے تحت منظور شدہ نیشنل اسپورٹس فیڈریشن جو ذہنی طورپر معذور بچوں اور جوانوں کے کھیلوں اور زندگی کی دوسری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے کھیل کے توسط کام کرتی ہے اس کے اسپیشل اولمپکس بھارت کے اتھلیٹس اور کوچ کے لیے خاص ڈینٹل چیک اپ کیمپ لگایاہے۔
یہ ایتھلیٹس کھیل کے متنوع شعبوں سے تھے اور وہ دوہزار تیئس میں برلن،جرمنی منعقد ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ سمر گیمز میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔
اس پروگرام کا مقصد ایتھلیٹس کو جامع ڈینٹل نگہ داشت کے ساتھ ساتھ ان میں منھ کی صحت کے تئیں بیدار کرنا بھی تھا۔دانتوں کے ماہرین (ڈاکٹر پنچالی بترا،ڈاکٹرادیتی ورما،ڈاکٹر سنجے مگلانی،ڈاکٹر مندیپ کور، ڈاکٹر مادھوری، ڈاکٹر سید انصاری)نے ایتھلیٹس کوضروری ڈینٹل نگہ داشت کے ساتھ ساتھ اس کے تئیں بیداری کو یقینی بنانے کے لیے اس پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔
ڈینٹسٹری فیکلٹی کی ڈین پروفیسر کیا سرکار نے ایتھلیٹس کا ان کے گارجین اور کوچوں کے ساتھ استقبا ل کیا۔اس موقع پر انھوں نے دانتوں کی صفائی و ستھرائی کو برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دانتوں کی صفائی اور ان کی نگہ داشت کے تئیں بیداری سے متعلق اس مختصر اجلاس کا مقصد ایتھلیٹس کو اس کے متعلق معلومات سے آراستہ کرنے کے ساتھ ہی منھ کی خوش گوار صحت کو فروغ دینا بھی تھا جس کے بعد ورلڈ سمر گیمز دوہزارتئیس کے لیے ان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
پروگرام کی ابتدا ہر ایتھلیٹ کے دانت کی مکمل اورتفصیلی جانچ سے ہوئی۔ڈینٹل انٹرنس کے ساتھ ساتھ ڈینٹل فیکلٹی نے ایتھلیٹس اورکوچوں کے دانتوں،مسوڑھوں،زبان اور اورل ٹشوزسمیت اورل ہیلتھ کی تحسیب کی گئی اور مزید درکار علاج بھی دیا گیا۔
اسپیشل اولمپیکس بھارت ٹیم (بیس ایتھلیٹس اور چار کوچ)کو کیمپ سے فائدہ ہوا۔ایتھلیٹس کواورل ہیلتھ کیئر کٹ بھی دی گئی اور یہ جان کر خوش گوار حیرت ہوئی کہ دانتوں کی صفائی سے متعلق ایتھلیٹس کی معلومات میں کافی اضافہ ہواہے۔پروگرام میں صرف فوری طورپر ناگزیر دانتوں کی صفائی کے مسئلے کو حل نہیں کیا گیا بلکہ ایتھلیٹس میں طویل مدتی اورل ہیلتھ کے پیغام کی بنیاد پڑگئی۔
یہ ڈینٹل چیک اپ ذہنی طورپر معذور افراد میں جامعیت کے فروغ کی اہمیت کے لیے بطور یادہانی ہے تاکہ وہ ناگزیر ڈینٹل توجہ انھیں ملے جس کی انھیں ضرورت ہے۔