پیر, جولائی 7, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عید ملن پروگرام

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 1, 2023
in آئینہ شہر
0
یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عید ملن پروگرام
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: ملک کی یونانی دواساز کمپنیوں کی معروف تنظیم یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن (اڈما) کے زیر اہتمام بعنوان "طب یونانی کے فروغ میں تعلیمی اداروں کے کردار” پر ‘ہوٹل دی سُوریا’ میں زیر صدارت حامد احمد اہم اجلاس اور عید ملن پروگرام کا انعقاد ہوا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی تھے ڈاکٹر مختار احمد قاسمی (ایڈوائزر یونانی و ڈائریکٹر جنرل سی سی آر یو ایم، وزارت آیوش حکومت ہند)۔ پروگرام کا باضابطہ آغاز مقبول حسن کی تلاوت کلام اللّٰہ سے ہوا۔ افتتاحی خطاب میں ڈاکٹر محمد خالد (اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر ولائسنسنگ اتھاریٹی یونانی، حکومت دہلی) نے گول میز ذہن سازی سیشن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی. اس اہم سیشن میں ملک کے آٹھ یونانی میڈیکل کالجوں کے پچیس ماہرین فن اساتذہ کرام نے حصّہ لیا۔ موصوف گرامی نے امید ظاہر کی کہ یونانی طریقہ علاج دور جدید میں آب و تاب کے ساتھ ترقّی کی شاہراہ پر گامزن رہیگا۔
انہوں نے حاملین طِب کو اپنی ذمّہ داریوں کو بحسن و خوبی انجام دینے کا پیغام دیتے ہوئے فرمایا کہ یونانی گریجویٹس یونانی کی پریکٹس کی طرف آمادہ ہوں اس کے لئے اڈما کی تحریک لائق ستائش ہے۔
حکیم ظلّ الرحمن نے کہا کہ ہمیں پریکٹیکل کی طرف زیادہ توجّہ دینی چاہیئے۔
طلباء کو براہ راست مفرد دوا کی شناخت اور ان کے خواص کا مکمّل علم ہونے چاہیئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ طلبا کو فارمیسی میں لے جاکر دواسازی کے نکات کے بارے میں باقاعدہ ٹریننگ دینے کی ضرورت ہے۔
اجمل خان طبیہ کالج علی گڑھ کے پروفیسر بدرالدجٰی نے کہا کہ یونانی طب کا مستقبل روشن ہے۔ طلبا اور عوام الناس کے درمیان یونانی طب کی صحیح ترویج و اشاعت وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تکمیل الطب کالج لکھنوء کی نمائندگی کرتے ہو ڈاکٹر رخشندہ بیگ نے سرجری کے حوالے سے اہم گفتگو کی۔ پروفیسر عبد القوی اور پروفیسر جمال اختر نے دور حاضر کے تناظر میں نیک اور اہم مشورے دیئے۔
اے اینڈ یو طبّیہ کالج، دہلی کی نمائندگی کرتے ہوئے طب یونانی کے موجودہ حالات کا ذکر کرتے ہو بتایا کہ ہم جدید میڈیکل کے پیچھے بھاگ رہے ہیں یونانی کو بھول رہے ہیں ہم اپنے بچوں کو یونانی کی طرف راغب کریں، یقیناً اس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔
اسکول آف یونانی میڈیسن جامعہ ہمدرد، نئی دہلی کی نمائندگی کرتے ہوئے پروفیسر عاصم علی خان اور پروفیسر عارف زیدی نے اپنے اظہار خیال میں اڈما کی انقلابی مہم میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پروفیسر عرفان احمد اور پروفیسر شمیم ارشاد نے فرمایا کہ یونانی طبی نظریات کلاس کے دوران واضح طور پر پیش کئے جائیں اور یونانی سبجکٹ کی تعلیم پر خاص دی جائے۔
طلبا کو ماہر فن اطباء کے کارناموں سے روشناس کرایا جائے تاکہ طالب علموں کے اندر یونانی طب سیکھنے اور پڑھنے کا اشتیاق پیدا کیا جا سکے۔
طلباء و طالبات کو اوپی ڈی اور آئی پی ڈی میں یونانی علاج و معالجہ کے اسرار و رموز سکھائے جائیں.
پروفیسر عرفان احمد نےآخری سال کے طلباء و طالبات کے ساتھ وقت وقت پر ورکشاپ کے انعقاد کی طرف توجہ دلائی.نیشنل کمیشن اف انڈین میڈیسن سلبس کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر وسیم احمد نے اپنی گفتگو میں کہا دواساز کمپنیوں کو ایم آر کے ذریعہ بی یو ایم ایس ڈاکٹرز کے پاس بھیج کر انہیں کسی ایک پروڈکٹ کے لکھنے اور اس کے ریزلٹ کا مشاہدہ کرنے کیکیا جائے۔ ڈاکٹر سید محمد عبّاس زیدی نے کہا یونانی کو مقبول بنائیں اور طلباء کو یونانی پریکٹس کی طرف راغب کرنے کے لئے سب سے پہلے داخلہ کے فوری بعد انکی ذہن سازی بہت ضروری ہے تاکہ وہ یونانی کو اپنا کیریئر اور مستقبل بنائیں۔
ڈاکٹر امجد وحید گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج، کشمیرنے کالجوں میں تدریس، علاج اور تحقیق پر توجہ مرکوز کرنے کی بات کی۔ پروفیسر وسیم احمد چیئرمین نیشنل کمیشن اف یونانی میڈیسن حکومت ہند نے وپنے خطاب میں طب یونانی کے گریجویٹ کو خالص یونانی میں پریکٹس کرنے کی بات کی اور فرمایا کہ اس غرض کے لئے NCISM نے نیا سلیبس تیار کرنا شروع کر دیا ہے جس میں یونانی فلسفہ کو زیادہ جگہ دی جارہی ہے۔
حکیم محسن دہلوی نے اپنے تحسین آمیز کلمات سے حاضرین مجلس کا شکریہ ادا کیا۔
نظامت کے فرائض پروفیسر محمد اکرم اور حکیم محسن دہلوی نے انجام دے رہے تھے۔ اس اہم سیشن کے بعد عید ملن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں طعام شب کا پُرتکلف اہتمام کیا گیا تھا۔ اڈما کے سرکردہ اراکین محمّد عارف (پیٹرون اُڈما)، نبیل انور، سیّد منیر عظمت، محمد جلیس، ڈاکٹر مطیع اللّٰہ مجید، حکیم ارباب الدّین، پرویز احمد خاں، حکیم یثمانیل عثمانی، مقبول حسن، ڈاکٹر کاشف ذکائی، ڈاکٹر خبیب بقائی، حکیم عزیر بقائی، محمّد نوشاد، وقار احمد اعجازی کے نام قابل ذکر ہیں۔
پروگرام میں طبّی و سیاسی شخصیّات نے شرکت فرمائی۔ ڈاکر ڈی۔ سی۔ کٹوچ، ڈاکٹر اجمل اخلاق ،ڈاکٹر محتسن ،ڈاکٹر نازش احتشام ،ڈاکٹر محمد اکرم، ڈاکٹر فرحان، محمد طاہر ، ڈاکٹر کمال احمد صدیقی وغیرہ نے اس اہم اجلاس اور تقریب عید ملن کو اپنی موجودگی سے رونق بخشی۔

Tags: عید ملنمینوفیکچررس ایسوسی ایشنیونانی ڈرگس
ShareTweetSend
Previous Post

یوم آزادی و یوم جمہوریہ پر مجاہدین آزادی کے تعلق سے نمائش کاہوگا انعقاد

Next Post

توحید المسلمین ٹرسٹ لکھنؤ کے زیراہتمام ٹیلنٹ ہنٹ امتحان کاانعقاد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
توحید المسلمین ٹرسٹ لکھنؤ کے زیراہتمام ٹیلنٹ ہنٹ امتحان کاانعقاد

توحید المسلمین ٹرسٹ لکھنؤ کے زیراہتمام ٹیلنٹ ہنٹ امتحان کاانعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In