منگل, جولائی 15, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ہندوستان افریقی ممالک کی ہر ضرورت کو پورا کرنے کےلئے تیار ہے

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 18, 2022
in خاص خبریں
0
ہندوستان افریقی ممالک کی ہر ضرورت کو پورا کرنے کےلئے تیار ہے

GANDHINAGAR, OCT 18 (UNI):- Defence Minister Rajnath Singh pose for a photograph with the Defence Ministers from African countries at India-Africa Defence Dialogue in Gandhinagar on Tuesday.UNI PHOTO-81u

0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

12ویں دفاعی نمائش کے موقع پر دوسرے انڈیا افریقہ ڈیفنس ڈائیلاگ سے وزیر دفاع کا خطاب

گاندھی نگر (یو این آئی) ہندوستان نے امن، سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کےلئے افریقی ممالک کی کوششوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ، منگل کو کہا کہ یہ ممالک اس کی اولین ترجیح ہیں اور وہ سلامتی اوردفاعی شعبہ سمیت ان کی ہرضرورت کو پوراکرنے کےلئے تیار ہے ۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں 12ویں دفاعی نمائش کے موقع پر دوسرے انڈیا افریقہ ڈیفنس ڈائیلاگ میں اپنے خطاب میں کہا’افریقی ممالک ہندوستان کی اولین ترجیح ہیں اور ان ممالک کے ساتھ ہماری شراکت وزیر اعظم نریندر مودی کے ان 10 اصولوں پر مرکوز ہے جن کا ذکر انہوں نے 2018میں یوگنڈا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیاتھا۔ ہندوستان افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کےلئے تیزی سے کام کر رہا ہے ۔ ساتھ ہی وہ دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کےلئے تعاون کے علاوہ سمندروں، خاص طور پر بحر ہند میں کھلے ، آزاد اور قواعد پر مبنی نظم کے لیے بھی کام کر رہا ہے‘ ۔
افریقی ممالک کے ساتھ دیرینہ ثقافتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ممالک کے ساتھ ہندوستان کے وسیع اقتصادی، سفارتی اور دفاعی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا’افریقی ممالک کی ترجیح ہماری ترجیح ہے ! ہم افریقی امن اور سلامتی کے مشترکہ نظام کی تعمیر کے لیے آپ کی کوششوں کو سراہتے ہیں‘۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہند-افریقہ دفاعی ڈائیلاگ کا موضوع’دفاع اور سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی‘بہت مناسب ہے اور یہ دونوں ممالک کو مختلف شعبوں میں صلاحیت سازی، تربیت، سائبر سیکورٹی، میری ٹائم سیکورٹی اورانسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کا موقع دیتا ہے۔مسٹرسنگھ نے کہا کہ ہندوستان کا ماننا ہے کہ امن، سلامتی اور ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، اس لیے خطے میں ترقی کے لیے سیکورٹی نظام کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے ۔ دفاعی مینوفیکچرنگ شعبے میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا ذکر کرتے ہوئے ، انہوں نے افریقی ممالک سے ہندوستان کے دفاعی ساز و سامان اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دفاعی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ایک نیا ماحولیاتی نظام تشکیل دیا گیا ہے جو کہ ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والی افرادی قوت سے لیس ہے ۔ انہوں نے کہا’ہندوستان کی دفاعی صنعت آپ کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے‘۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان خطے میں امن اور سلامتی کے قیام کے لیے ہر شعبے میں افریقی ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کےلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان دنیا میں کسی ایسے نظام کی حمایت نہیں کرتا جس میں کچھ ممالک کو دوسروں سے برتر یا بہتر سمجھا جاتا ہو۔ ہندوستان کے بین الاقوامی تعلقات انسانی مساوات اور باہمی احترام سے چلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کسی بھی ملک کے ساتھ خود مختاری کے باہمی احترام اور اقتصادی ترقی کی بنیاد پر تعلقات استوار کرتا ہے ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نمائندگی کے حوالے سے اصلاحات کی وکالت کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ آپ کا بھی خیال ہوگا کہ عالمی نظام میں مزید جمہوریت کی ضرورت ہے ۔ اسے عالمی حقائق میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی عکاسی کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نمائندگی کو مزید وسیع کیا جائے تاکہ اس کی قانونی حیثیت میں اضافہ ہو۔ہندوستان اور افریقہ کے صدیوں پرانے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ، انہوں نے جومو کینیاٹا، پیٹریس لومونگا، کامے نورما، نیلسن منڈیلا، سیم نویما جیسے افریقی آزادی پسندوں کے تعاون کا بھی ذکر کیا۔

Tags: راجناتھہند۔افریقہ
ShareTweetSend
Previous Post

ایران کی ’اخلاقی‘ پولیس پریورپی یونین کی پابندی

Next Post

لارڈز مارک انڈسٹریز نے دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں قدم رکھا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
لارڈز مارک انڈسٹریز نے دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں قدم رکھا

لارڈز مارک انڈسٹریز نے دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں قدم رکھا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

جولائی 13, 2025
دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

جولائی 13, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ میں اسرائیلی درندگی، مزید 60 فلسطینی شہید

جولائی 13, 2025
صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

جولائی 13, 2025
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 13, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In