ممبئی(یو این آئی) مختلف شعبوں میں سرگرم لارڈز مارک انڈسٹریزنے برہماسترا ڈیفنس ٹیکنو پروڈکٹس لمیٹڈ کے آغاز کے ساتھ دفاعی مینوفیکچرنگ میں قدم رکھا ہے ۔آج یہاں جاری ایک بیان میں اس کا اعلان کرتے ہوئے ، کمپنی نے کہا کہ ہندوستان کے جوہری توانائی کمیشن کے سابق چیئرمین انل کاکوڈکر نے دفاعی ٹیکنالوجی کی تیاری کے بارے میں حکمت عملی کی رہنمائی فراہم کرنے والے مشاورتی بورڈ کے ایک اہم رکن کے طور پر نئے وینچر میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ ممبئی میں قائم کاروباری گروپ نے آراینڈ ڈی کے لیے 50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اورمہاپے میں 25000 مربع فٹ کا دفاعی مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کیا ہے ۔ اس یونٹ میں ابتدائی طور پر تقریباً 200 کروڑ روپے کی سالانہ آمدنی جمع کرنے کی پیداواری صلاحیت ہوگی۔ کمپنی ریفلیکس سائٹس (ہولوگرافک سائٹس)، تھرمل امیجنگ سائٹس، ٹیلیسکوپک سائٹس، سرویلنس سسٹم (ایچ ایچ ٹی آئی اور دیگر ڈے /نائٹ کولڈ کیمرے ) اور اینٹی ڈرون سسٹم تیار کرے گی۔ کمپنی کا مقصد دفاعی مارکیٹ میں ایک اہم برآمد کنندہ بننا ہے ۔نئی مینوفیکچرنگ یونٹ پرکمپنی کے بانی سچیدانند اپادھیائے نے کہا، "ہم نے عالمی دفاعی نظام اور مصنوعات کی ترقی نیزبرآمد کرنے کے حکومت کے ہدف کے مطابق اپنا بھی ہدف رکھا ہے ۔ ہمیں ڈیفنس مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے پر فخر ہے ۔ دفاعی پیداوار میں تکنیکی ترقی کو سمجھ کر اور اس پر عمل درآمد کرکے ہندوستان کو خود کفیل بنانے کی سمت میں یہ ہمارا تعاون ہے ۔ ہم اینٹی ڈرون سسٹم اسمبلنگ اور انسٹال کرنے والی کچھ کمپنیوں میں شامل ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ہماری سرویلنس پروڈکٹ لائن تمام پیرامیٹرز پر بہترین ہے ۔ممبئی کی کمپنی نے اسرائیل کی ایم سی ٹیک اور جاپان کی ڈیو ٹیک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔ تیار کردہ سامان اعلیٰ ترین عالمی معیارات کے مطابق ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین ہوں گے ۔ یہ ہندوستان میں پیداوار اور ترقی کی مناسب لاگت کے ساتھ تیار کیے جائیں گے ۔ کمپنی کا مقصد ہندوستان اور دیگر ممالک کو ہندوستانی فوج، فضائیہ، بحریہ، کوسٹ گارڈ، پولیس، بی ایس ایف اور دیگر سیکورٹی فورسز کو اعلیٰ معیار کی دفاعی مصنوعات فراہم کرنا ہے ۔ لارڈز مارک انڈسٹریز لمیٹڈ اور آر آر پی ایس 4 ای انوویشن پرائیویٹ لمیٹڈ اس کمپنی کے پروموٹرز ہیں۔برہماسترا ڈیفنس ٹیکنو پراڈکٹس لمیٹڈ آر اینڈ ڈی پر مبنی ایک دفاعی مینوفیکچرنگ کمپنی ہے ، جو کہ عالمی نقطہ نظر کے ساتھ ہندوستان میں بنی دفاعی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے قائم کی گئی ہے ۔ کمپنی 200 افراد کی خدمات حاصل کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے ۔