لکھنؤ:05اگست(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے پیر کو کہ اکہ اجودھیا معاملے میں بی جےپی کو سیاست کرنے کے بجائے عصمت دری متاثرہ کو انصاف دلانے میں طاقت لگانی چاہئے۔یادو نے جاری بیان میں کہا کہ عصمت دری متاثرہ کے لئے حکومت اچھے سے اچھا طبی انتظام کرائے۔ متاثرہ کی زندگی کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔ انہوں نے عدالت سے اپیل کیا کہ از خود نوٹس لے کر واقعہ کی حساسیت اور نازکی کو دیکھتے ہوئے اپنی نگرانی میں متاثرہ کی ہر ممکن سیکورٹی کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ بدنیت لوگوں کو اس طرح کے واقعہ میں سیاست کرنے کا منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہونا چاہئے۔یادو نے کہا کہ اس قبیحہ فعل کے معاملے میں جن پر بھی الزام لگا ہے کہ ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرا کر انصاف کا راستہ نکالا جائے نہ کہ صرف الزام لگا کر سیاست کی جائے جو بھی خاطی ہو اسے قانون کے حساب سے پوری سزا دی جائے لیکن اگر جانچ کے بعد ملزم جھوٹے ثابت ہوں تو حکومت کے ملوث افراد کو بھی نہ بخشا جائے۔
انہوں نے کہ اکہ اس واقعہ کو بی جے پی سطحی سیاست کرنے سے باز آئے۔ بی جے پی متاثرہ کو انصاف دلانے کی جگہ سازش کے تحت سماج وادی پارٹی کو بدنام کرنے میں لگی ہے۔ بی جے پی کی اسی گندی ذہنیت کی وجہ ریاست کا نظم ونسق بگڑتا جارہ اہے۔ نتیجتا جرائم بڑھتے جارہے ہیں۔
ایس پی صدر نے کہا کہ بی جےپی فیض آباد(اجودھیا) لوک سبھا کی ہار ہضم نہ کرپارہی ہے۔ بی جے پی نے اجودھیا میں گذشتہ سات سالوں میں جو بدعنوانی و زمینوں کی لوٹ کی ہے۔ اجودھی اور ریاست کی عوام نے اسی کی سزا دی ہے۔ لوک سبھا الیکشن ہارنے کے بعد بی جےپی کے حواس باختہ ہیں۔ واقعہ کہیں بھی ہو بغیر جانچ پڑتال کے سماج وادی پارٹی کو بدنام کرنے کی نیت سے الزام لگانا سیاسی انتقام سے متاثر ہے۔