ہفتہ, جولائی 12, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے ساتھ جمعیۃ علما ہند تعاون کرے گی :مولانا ارشد مدنی

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 5, 2023
in دیارِ ملت
0
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے ساتھ جمعیۃ علما ہند تعاون کرے گی :مولانا ارشد مدنی
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(یو این آئی)مسلمانوں اور خاص مسلم تنظیموں کے درمیان اتحاد و اشتراک پر زور دیتے ہوئے جمعیۃ علما ہند نے کہا کہ وہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے ساتھ تعاون کرے گی۔ یہ بات مشاورت کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہی ۔ مشاورت کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ نہ وہ اب وہ حالات ہیں نہ وہ افراد رہے جب لاتعلقی کا فیصلہ ہوا تھا ۔ مولانا مدنی نے ملک کی سیاسی و سماجی صورت حال کی سنگینی پر توجہ دلاتے ہوئے قوم وملت میں اتحاد و اتفاق اور اہم امور پر متفقہ موقف اختیار کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے حاضرین کو یقین دلایا کہ جمعیۃ علما ہند کی مجلس عاملہ کے آئندہ اجلاس میں مشاورت میں جمعیۃ کی شمولیت کی تجویز لائی جائے گی ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مولانا محمود مدنی کی مجلس عاملہ نے بھی مشاورت کے ساتھ تعاون کرنے کی قراداد منظور کی ہے اور مشاورت کی رکنیت قبول کرنے کا موضوع ابھی ان کے بھی زیر غور ہے۔
قبل ازیں اپنے خیر مقدمی کلمات میں مشاورت کے صدرفیروزاحمد ایڈوکیٹ نے اتحادو اتفاق پر زور دیتے ہوئے مسلمانوں کو پسماندہ ،غیر پسماندہ میں بانٹنے کی کوششوں کی مذمت کی اور مسلمانوں سے بلالحاظ مسالک و مکاتب فکر اس سازش کو ناکام بنانے کی اپیل کی جبکہ سابق صدر نوید حامد نے کہا کہ جب کوئی یہ کہتا ہے کہ مسلمان خوفزدہ ہیں توفرقہ پرستوں کا حوصلہ بڑھتاہے، ہمیں متحد ہوکراور پورے حوصلے سے فاشزم کا مقابلہ کرنا ہے۔ مشاورت کے نائب صد ر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی،امیر مرکزی جمعیۃ اہلحدیث نے اپنے تاثرات میں کہا کہ اس وقت سارے اختلافات کو بھلا کر ملت کو متحد ہونے اور ملک کے اتحاد واتفاق کا دفاع کرنے کی ضرورت ہے ۔
مشاورت کی نائب صدر محترمہ عابدہ انعامدار پیرپاشاحسینی ، مسلم مجلس کے لیڈر یوسف حبیب اورمولانا ڈاکٹر محمد یاسین قاسمی نے بھی اس موقع پر اپنی رایوں اور تاثرات کا اظہار کیا۔
سابق مرکزی وزیر،کانگریس کے سینئر لیڈر، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے رکن اورسپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ سلمان خور شید نے اس موقع پر میڈیا کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشاورت کو سوشل میڈیا کی طرف توجہ دینے اور اپنی سرگرمیوں سےلوگوں کو جوڑنےکے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا جبکہ مشاورت کے سکریٹری جنرل سید تحسین احمد نے بتایا کہ مشاورت کی نئی ویب سائٹ انگریزی ،اردو اور ہندی تین زبانوں میں کام کررہی ہے اور ا س کی پہنچ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ مشاورت کو یو ٹیوب ، ٹوئٹر (ایکس)، فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی پوری سر گرمی سے لانے کی تیاری کرلی گئی ہے ۔
مشاورت کے جنرل سکریٹری( میڈیا)شیخ منظوراحمد نے اس تعلق سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے مشاورت میڈیا ریسرچ اینڈ ریسورس سینٹر کے قیام اور مظلوم صحافیوں کی مالی اور قانونی امداد کے لئے کارپس فنڈ کی قیام کی تجویز پیش کی ۔ا س سے قبل مشاورت کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ملک کی سماجی و سیاسی صورت حال پر قراردادیں پیش کی گئیں ۔ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے ملک میں مسلم کمیونٹی کے خلاف مسلسل بڑھتی ہوئی نفرت و عداوت کے تعلق سے اپنی قرارداد میں گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشاورت پارلیامنٹ کی بحث کے گرتے معیار پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے ۔قراردادمیں کہا گیا ہے کہ ملک میں مسلم مخالف نفرت انگیز تقریر کا رجحان اس رفتار سے بڑھ رہاہے کہ اس سال کے پہلے چھ ماہ میں ایسے 255 واقعات رونما ہوئے ۔فرقہ وارانہ صورت حال دن بدن خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے ۔ منی پور کی صورت حال پر مشاورت نےشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر دنیا بھر میں بے چینی پائی جارہی ہے ۔برٹش پارلیمنٹ کے 35 ممبران نے اس مسئلے کو پارلیمنٹ میں اٹھایا ہے جبکہ ہمارے وزیر اعظم صورت حال کو قابو میں بتا رہے ہیں لیکن وہ جس وقت یہ دعوی کررہے تھے، اس وقت بھی تشدد کے واقعات ہو رہے تھے اور حکومت کو انٹرنیٹ کی سروس بند اور مسلح دستہ خصوصی اختیارات ایکٹ (افسپا) کے نفاذ میں تو سیع کرنا پڑی۔ نوح (میوات )اور ملک کے مختلف مقامات پر تشدد کے واقعات پر مشاورت نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ مونو مانیسر اور بٹو بجرنگی کی گرفتاری کو خانہ پری اور اپنی بلا راجستھان پولس کے سر ٹالنے کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشاورت محسوس کرتی ہے کہ آرایس ایس الیکشن کے پیش نظر جاٹوں کو پولرائز کرنا چاہتی ہے اور اس کے لئے ان کو میوات کے مسلمانوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے ۔
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے خواتین ریزرویشن ایکٹ کا خیر مقدم کیا ہے جس میں خواتین کو پارلیامنٹ اور اسمبلیوں میں 33 فیصد نشستوں دینے کا انتظام ہے ۔مشاورت نے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں مسلم خواتین کی متناسب نمائندگی یقینی بنانے کا دیرینہ مطالبہ دہرایا ہے اور کہا ہے کہ اس لحاظ سے یہ قانون ناقص ہے ۔ اعجاز مقبول ایڈوکیٹ کنوینر مشاورت لیگل سیل نے اس اجلاس میں گیان واپی مسجد اور یکساں سول کوڈ پر مشاورت کی قراردادیں پیش کیں جس میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں مسئلے ملک کے آئین و قانون کےسراسر منافی ہیں اور مشاورت کا پختہ یقین ہے کہ یہ ناپاک سیاسی مقاصد کے حصول کےلئے اٹھائے اور گرم کئے گئے ہیں ۔فیروزاحمد ایڈوکیٹ ،صدر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے صدارت کی جبکہ ذکر الرحما ن، سابق سفیر ہند( رکن عاملہ) ،احمد رضا(جنرل سکریٹری مالیات ، مشاورت ) ،احمد جاوید(اگزیکٹو سکریٹری) ، انجینئر شمس الضحی (سکریٹری )،پروفیسر عبدالعزیر سید(رکن عاملہ) ،سیدمنصور آغا(رکن عاملہ) ،پروفیسر وسیم احمد خان ،سید عزیر پاشا(سابق رکن پارلیمنٹ،رکن مجلس عاملہ) ،محمد شعیب (جنرل سکریٹری مشاورت ،بہار )،سید ثنا اللہ ،ڈاکٹر محمد شیث تیمی(رکن مجلس عاملہ) ،محمد یوسف حبیب ،انجینئر سکندر حیات(رکن عاملہ) ،محمد ہارون رشیدسابق آئی اے ایس ،نثار احمد(سابق آئی اے ایس) ،مولانا ڈاکٹر محمد یسین قاسمی ، ڈاکٹر محمد فیاض قاسمی ،محمد احمد مومن ( مہاراشٹر،مدعو خصوصی)،سید صدیق یعقوب اور دیگر ارکان عاملہ و مدعوئین خصوصی بھی شریک تھے۔

Tags: آل انڈیا مسلم مجلس مشاورتجمعیۃ علما ہندمولانا ارشد مدنی
ShareTweetSend
Previous Post

بزرگوں کی ادبی وراثت کو زندہ رکھنا بڑی سعادت: ریحانہ نواب

Next Post

سنجے سنگھ کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سنجے سنگھ کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

سنجے سنگھ کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 9, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In