اتوار, دسمبر 14, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

دہلی میں غیر معمولی طوفان سے نظام زندگی متاثر

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
مئی 11, 2024
in آئینہ شہر
0
دہلی میں غیر معمولی طوفان سے نظام زندگی متاثر
0
SHARES
52
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: رات 10 بجے کے قریب اچانک تیز طوفان نے دہلی کا موسم مکمل طور پر بدل دیا۔ ہوا کی رفتار اتنی زیادہ تھی کہ میٹرو کے پہیے رک گئے۔ دہلی کے ساتھ ساتھ نوئیڈا میں بھی طوفان دیکھا گیا۔ تیز آندھی اور طوفان کے باعث بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔ تیز طوفان کا اثر مغربی دہلی میں سب سے زیادہ دیکھا گیا۔ طوفان کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ طوفان کی رفتار اتنی تیز تھی کہ لوگوں کو لگا جیسے میٹرو بھی ہل گئی ہو۔ ٹرین کو شاستری پارک میٹرو اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ بجلی بار بار فیل ہو رہی تھی۔ تب لوگوں کو اس بات کا احساس ہوا۔
طوفان اور گرج چمک کے دوران دوارکا موڑ کے علاقے میں ایک بڑا ‘سائن بورڈ’ گر گیا۔ اس کی زد میں آکر ایمبولینس سمیت دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق رات 10.15 بجے یہ فوفان آیا۔خراب موسم کی وجہ سے جمعہ کی شام دیر گئے دہلی ہوائی اڈے پر اترنے والی نو پروازوں کی منزل تبدیل کر دی گئی۔ ایک افسر نے یہ اطلاع دی۔ اہلکار نے بتایا کہ جے پور کے ہوائی اڈے پر کچھ پروازیں بھیجی گئیں۔ شام دیر گئے دہلی کے کچھ حصوں میں طوفان آیا اور بارش ہوئی۔ گردو غبار کے طوفان کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے لوگوں کو گھر کے اندر رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
موسم کی اچانک تبدیلی کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی-این سی آر کے کئی مقامات پر گردو غبار کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا، تیز ہواؤں سے اڑنے والی دھول کی وجہ سے حد نگاہ بھی کم ہو گئی۔ موسم کی اچانک تبدیلی کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے ٹویٹ کیا کہ پوری دہلی اور این سی آر کے آس پاس کے علاقوں (لونی دیہات، ہندن اے ایف اسٹیشن، غازی آباد، اندرا پورم، چھپرولا، نوئیڈا، دادری، گریٹر نوئیڈا، گروگرام، فرید آباد) میں گردو غبار اور طوفان کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں 50-70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی، دہلی، نوئیڈا، فرید آباد اور غازی آباد کے کئی علاقوں میں ہوا میں دھول اور کچرا اڑنے لگا۔ اس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو آنکھوں میں جلن محسوس ہوئی اور دیکھنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں دہلی میں اس سال کا سب سے گرم دن ریکارڈ کیا گیا تھا، لیکن جمعہ کو چلنے والی ہوا نے پریشانی کو مزید بڑھا دیا۔ تاہم ہوا چلنے سے موسم میں ہلکی سی تبدیلی آئی اور گرمی کا احساس کم ہوگیا۔ کئی لوگوں کو گردوغبار سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات پر پناہ لینا پڑی۔ کئی علاقوں میں درختوں کے گرنے کے مناظر بھی دیکھے گئے ہیں، جب کہ دہلی ایئرپورٹ کے ذرائع کے مطابق طوفان کے باعث دہلی آنے والے ایئر انڈیا کے دو طیاروں کو جے پور کی طرف موڑ دیا گیا۔

Tags: پروازپریشانیدہلیطوفانموسممیٹرو
ShareTweetSend
Previous Post

غزہ ایک "انتہائی بڑی انسانی تباہی” کے خطرے سے دوچار:سکریٹری جنرل اقوام متحدہ

Next Post

اردو زبان کے فروغ میں صحافت کا کلیدی کردار ہے:معصوم مرادآبادی

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
اردو زبان کے فروغ میں صحافت کا کلیدی کردار ہے:معصوم مرادآبادی

اردو زبان کے فروغ میں صحافت کا کلیدی کردار ہے:معصوم مرادآبادی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025
امت  شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

امت شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

دسمبر 10, 2025
قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

دسمبر 10, 2025
ایف بی آئی پاسپورٹ چور- ٹرمپ کا سنگین الزام

ٹرمپ نے ہندوستان کو دی نئی دھمکی

دسمبر 10, 2025
کچی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ کا عزم

کچی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ کا عزم

دسمبر 10, 2025
ایران میں سونے کی چٹان دریافت

ایران میں سونے کی چٹان دریافت

دسمبر 3, 2025
آلودگی پر قابو پانے  کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

دسمبر 3, 2025
جشنِ ریختہ کا اسٹیج  اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

جشنِ ریختہ کا اسٹیج اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

دسمبر 3, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

سپریم کورٹ نے ریلائنس کی عر ضی خارج کی

دسمبر 2, 2025
ممتا بنرجی نے میگھالیہ میں انتخابی مہم کی شروعات کی

ایس آئی آر کے خلاف ممتا بنرجی کی پے در پے ریلیاں

دسمبر 2, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In