اتوار, جولائی 6, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

مولانا سید محمد یحی ندوی عظیم محقق اورمایہ ناز محدث تھے :ڈاکٹر احمد شاداب

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 10, 2023
in دیارِ ملت
0
مولانا سید محمد یحی ندوی عظیم محقق اورمایہ ناز محدث تھے :ڈاکٹر احمد شاداب
0
SHARES
27
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

علی گڑھ (پریس ریلیز) حضرت مولانا سید محمد یحی ندوی اب ہمارے درمیان نہیں رہے ، وہ رب حقیقی سے جاملے،مگر ان کی باتیں اور زندگی بھر کی ان کی علمی ادائیں ہم خردوں کے لئے مثال ہیں ،وہ دراصل عظیم محقق ،مایہ ناز محدث اور علم پرور انسان تھے ،کتابوں سے گویا انہیں عشق تھا ،وہ مطالعہ کے رسیا اور علمی مواد کر جمع کرنے کے شوقین تھے۔غلہ اور اناج فروخت کر کتابیں خرید نا ان کا مزاج رہا ،وہ اناج کے پیسوں سے محض علم ومطا لعہ کے شوق میں پیرانہ سالی کے باوجود لکھنو سے علی گڑھ تک کا بے تکلف سفرکرنا ، ان کے لئے آسان تھا ،دوران سفر ان کا اثاثہ مختلف علوم وفنون کی کتابیں ہوا کرتی تھیں۔یہ باتیں آج یہاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں حلقہ احباب بیگوسراے کے درمیان ڈاکٹر احمد شاداب اے ایم یو نے اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ عجم سے عرب تک میں ان کا شہرہ صرف علم وتحقیق کی وجہ سے تھا ،وہ فن حدیث میں راویوں کے احوال کے گہرے جانکار تھے،ان کی زندگی کے اس پہلو میں ہم جیسوں کے لئے سیکھنے کی بہت سی چیزیں ہیں جس پر توجہ کی ضرورت ہے ۔
وہیں پروفیسر ایس ایم جاوید اختر ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے بھی خیالات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور میں اختصاص کی قدر رہی ہے ،مولاناندوی جس مقام پر تھے وہ صرف اختصاص کا نتیجہ تھا اور غیر معمولی علمی لگن کی وجہ سے دنیا میں یہ بلندمرتبہ ان کو ملا ہوا تھا۔
ریسرچ اسکالر ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹرانکس انجینئرنگ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جناب سید شہباز حسین نے کہا کہ مولانا ندوی سے میری آخری ملاقات 2022 میں ہوئی تھی ،وہ اپنی پرانی یادوں کو تازہ کر نے علی گڑھ بھی تشریف لانا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ مولانا علی گڑھ تشریف لاتے یا ہم لوگ بیگوسرائے جا تے ان سے ملنے کی چاہت بڑھ جاتی،ان کی باتوں میں احساس ذمہ داری اور آگے بڑھنے کا سبق ہوتا تھا ، ان کی معلومات میں گہرائی تھی ،ایک طرح سے وہ ہمارے لئے معتبرحوالہ تھے۔ان سے مل کر بیگوسراے سے متعلق بہت سی معلومات میں اضافہ ہوتا تھا ،وہ بڑے ہمدرد تھے۔ان کی وفات سے ہم نے ایک ہمدرد کو کھویا جس کا مدتوں احساس رہے گا۔
اخیر میں ضلع کے سماجی واصلاحی سطح پر فعال رہنے والے معروف صاحب قلم عالم دین مفتی عین الحق امینی قاسمی نائب صدر جمعیةعلماءضلع بیگوسرائے نے بھی ان کی زندگی کے کئی روشن پہلوؤں پر تفصیل سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ندوی صاحب دل درمند کے مالک تھے ،وہ مسلمانوں کی غربت پر بھی نالاں تھے اور ان کی جہالت سے بھی دکھی تھے ،وہ مسلمانوں کو تعلیم یافتہ دیکھنا چاہتے تھے ،ان کے سامنے ضلع کی ایک ایک بستی تھی جس کا آئنہ وہ بعض اوقات ہمیں دکھاتے تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مدارس اور مسلم تنظیموں کے لئے دل میں وسعت رکھتے تھے ،وہ زمیندار باپ کے اکلوتے فرزند ضرور تھے مگر مزاج غریب پرورتھا ،مدارس اور تنظیموں کو خاموشی کے ساتھ دیتے لیتے رہنا ان کی عادت تھی۔ طلبہ مدارس اور عصری اداروں میں پڑھنے والوں بچوں سے وہ ٹوٹ کر محبت کرتے تھے اور علم میں گہرائی ،مطالعے میں وسعت پیدا کرنے، آگے بڑھنے کی ہمیشہ نصیحت کرتے تھے۔مفتی صاحب نے یہ بھی کہا کہ بیٹیوں کو اعلی تعلیم دلانے کے قائل ہی نہیں،بلکہ وہ شدت سے حامی تھے ،وہ کہا کرتے تھے کہ بیٹیاں اعلی تعلیم پائیں گی تب روز گارسے جڑیں گی ،ٹیچرس بنیں گی ،غریبوں کو لے گی دے گی ،جب ہاتھ خالی ہوگا تو وہ چاہ کر بھی نہ گھر والوں کا اورنہ ضرورت مندوں کا تعاون کرسکیں گی۔اس لئے خاتوپور بیگوسراے میں بچیوں کے ادارے معہد عائشہ الصدیقہ کے قیام سے کافی خوش تھے اور اس کی تعلیمی اور مالی خبر لیتے رہتے تھے ۔اس موقع پر اردو ادب چینل سے وابستہ جناب خورشید صاحب جمال پور علی گڑھ بھی موجود تھے۔احباب نے اپنے اپنے طور پر مغفرت اور بلندئ درجات کے لئے ایصال ثواب کا اہتمام بھی کیا اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کر صبر وسکون کی دعائیں کیں۔

—

Tags: ڈاکٹر احمد شادابعظیم محققمایہ ناز محدثمولانا سید محمد یحی ندوی
ShareTweetSend
Previous Post

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں جی ٢٠ ممالک میں تعلیم پر مباحثہ

Next Post

مولانا حافظ محمد اکرم قاسمی ودیگر کی دارالعلوم وقف کے مہتمم سے ملاقات

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مولانا حافظ محمد اکرم قاسمی ودیگر کی دارالعلوم وقف کے مہتمم سے ملاقات

مولانا حافظ محمد اکرم قاسمی ودیگر کی دارالعلوم وقف کے مہتمم سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In