پیر, جون 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ماحولیات اورآب و ہوا کی پائیداری کے پہلے ورکنگ گروپ کی میٹنگ

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 10, 2023
in خاص خبریں
0
ماحولیات اورآب و ہوا کی پائیداری کے پہلے ورکنگ گروپ کی میٹنگ
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ہاؤسنگ اور شہری امور اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کا ترکی کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک)ہاؤسنگ اور شہری امور اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے آج ماحولیات اور موسمیاتی پائیداری سے متعلق ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ میں جی 20 ممالک، مہمان ممالک، بین الاقوامی تنظیموں اور دیگر معززین کے مندوبین کا بنگلورو میں ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت خیرمقدم کیا۔
جناب پوری نے ترکی کے عوام کے ساتھ ان کے دکھ اور مشکل کی گھڑی میں یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ترکی میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے غمزدہ ہے، اور ضرورت کے اس وقت میں ہر ممکن انسانی اور طبی امداد جاری رکھے گا ۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر کے لوگوں اور لیڈروں کی طرف سے ترکی کو ہمدردی کا اظہارزبردست طریقے سے اس بات کی یاد دلاتاہے کہ یہ مشترکہ انسانی اقدارہیں جو ہم سب کو آپس میں جوڑتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسی جذبے کے تحت تمام مندوبین یگانگت کے عالمگیر احساس کو فروغ دینے کے لیے یکجاہوئے ہیں ، جو اس سال کے جی 20 تھیم ‘واسودھیئو کٹمبکم – ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل’میں بیان کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ، اب، پہلے سے کہیں زیادہ، یہ ضروری ہوگیاہے کہ ہم اکٹھے ہوں اور ایک جامع، حوصلہ مندانہ اور عمل پر مبنی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا عزم کریں جو فلاح اور خوشحالی کو فروغ دیتا ہے۔
ماحولیات اور آب و ہوا کی پائیداری کے پہلے ورکنگ گروپ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ حیاتیاتی تنوع اور ماحولیات کی تنزلی کے نتائج زندگی کے تمام مراحل کو بہت مہنگااور پیچیدہ بنارہے ہیں ۔ آب و ہوا کی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان کے باہم مربوط معاملات سے نمٹنے کے لیے مربوط اورسوجھ بوجھ پرمبنی عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے جی 20 ممالک کی جانب سے پرعزم اور دور اندیش قیادت کی ضرورت ہوگی جو مجموعی طور پر دنیا کی جی ڈی پی کا 85فیصد، عالمی تجارت کا 75فیصد، اور عالمی آبادی کے دو تہائی حصہ پرمشتمل ہے۔ گلوبل ساؤتھ، خاص طور پر، جی 20 ڈائیلاگ کی طرف دیکھتا ہے اور ایک فوری اتفاق رائے چاہتا ہے جو ترقی پذیر ممالک کے لیے موسمیاتی بحران اور قرض کے بحران دونوں کو روکتا ہو۔
جناب پوری نے کہا کہ ہندوستان جنوبی دنیا کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے منفرد حیثیت کاحامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں حکومت نے ‘ماحولیاتی انصاف’ کی وکالت کرتے ہوئے بہت سے تبدیلی کے اقدامات کیے ہیں۔ گلاس گو میں سی اوپی -26میں وزیر اعظم مودی کے پنچامرت ایکشن پلان کے جرأت مندانہ اعلان نے ہندوستان کو 2070 تک خالص صفر اخراج کرنے والا ملک بننے کا تصور پیش کیا ہے۔ یہ ترقی پذیر معیشت کی طرف سے کاربن کے اخراج کے عروج اور خالص صفر کاربن کی حیثیت کے درمیان تجویز کردہ سب سے کم مدتوں میں سے ایک ہے۔ جناب پوری نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان اس حقیقت کو واضح کر رہا ہے کہ معیشت اور ماحولیات ایک دوسرے سے متصادم نہیں ہیں، بلکہ حقیقت میں یہ دونوں، بنیادی طور پر ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں۔
ورکنگ گروپ میٹنگ کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب پوری نے کہا کہ اس سال کا ورکنگ گروپ جی 20 ممالک کو شرم الشیخ میں سی اوپی -27 اور اس سال مونٹریال میں منعقد ہونے والی حیاتیاتی تنوع کانفرنس کی سفارشات پر مبنی ایک ٹھوس روڈ میپ کے بارے میں سوچنے اور اسے اپنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورکنگ گروپ انسانی ذہنیت کو ملکی یہ سوچنے کے قابل بنائے گاکہ انسان قدرتی وسائل کامالک نہیں بلکہ ان کانگہبان ہے۔
ایک پائیدار طرز زندگی کو اپنانے کی اہمیت کی تصدیق کرتے ہوئے، جناب پوری نے کہا کہ اس بات سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ اس ورکنگ گروپ میں جن تین ترجیحی شعبوں پر بات کی جائے گی، وہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ (لائف) مشن کے ساتھ منسلک ہیں جن میں اس بات پر زور دیا گیا ہےکہ ماحول کی حفاظت اور اس کے تحفظ کے لیے قدرتی وسائل کے بے سوچے سمجھے اور تباہ کن استعمال کے بجائے معقول اور احتیاط پرمبنی استعمال کو ترجیح دی جائے ۔
جناب پوری نے کہا کہ ورکنگ گروپ جی 20 ممالک کے لیے لائیف ای تحریک کے بنیادی اصولوں کو اپنانے اور عالمی سطح پر پائیدار زندگی کو فروغ دینے کے لیے محرک ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں آب و ہوا کی تبدیلی کے بارے میں ہونے والی گفتگو کے اندرانصاف اورشفافیت کے عنصرکوداخل کرنے اور موسمیات سے متعلق مالی وسائل کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنے اور باہمی تعاون کے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند آلات کے استعمال کو فروغ دینے کی صلاحیت ہے ۔
جناب پوری نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ماحولیات اور آب و ہوا کی پائیداری کے ورکنگ گروپ کی افتتاحی میٹنگ میں ہونے والی بات چیت کے دوران سیکھے گئے اجتماعی تجربات اور حاصل کئے گئےنتائج سے ایک جرأت مندانہ، بصیرت والا روڈ میپ ترتیب دینے میں مدد ملے گی جسے جی 20 لیڈروں کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے۔

Tags: آب و ہواماحولیاتورکنگ گروپ
ShareTweetSend
Previous Post

تلنگانہ کے سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی ہونی چاہئے : اکبرالدین اویسی

Next Post

شاعر، دانشور اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد سپردخاک

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
شاعر، دانشور اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد سپردخاک

شاعر، دانشور اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد سپردخاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In