پٹنہ 13 دسمبر(یواین آئی) راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی )کے رکن کونسل قاری صہیب نے پٹنہ ہائی کورٹ سے کیس واپسی کے بعدمعاون اردو مترجم کے حتمی نتائج کی اشاعت میں تاخیر کے مسئلے کے حوالے سے بی ایس ایس سی کے چیئرمین سہیل احمد سے ملاقات کی، اس دوران سبھی نکات پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سالوں سے امیدوار دردر بھٹک رہے ہیں کیو نکہ یہ معاملہ پٹنہ ہائی کورٹ میں زیر التوا تھا لیکن امیدواروں نے ملت اور اردو کی محبت میں کیس واپس لے لیا جس کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن جلد ہی حتمی رزلٹ شائع کر دے گا لیکن تاخیر ہورہی اور امیدوار مایوس ہوتے جا رہے ہیں قاری صہیب نے سبھی ضروری کاغذات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا جس کے بعد چیئرمین سہیل احمد نے کہا کہ سارے معاملات کو دیکھا جا رہا ہے اور جلد ہی انشاءاللہ حتمی رزلٹ شائع کردیا جائے گا اور بہت جلد امیدواروں کے چہروں پر خوشی نظر آئے گی، آرجے ڈی لیڈر نے زور دیکر تقرری کو جلد از جلد مکمل کرنے کو کہا ہے اس لئے کہ ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی بنیاد پر بہار اسٹیٹ اسٹاف سلیکشن کمیشن کے ذریعہ معاون اردو مترجمین کی تقرری کے عمل کے زیر التواءہونے کی دلیل دی گئی تھی لیکن اب معاون اردو مترجم امیدواروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام کیس جو ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھیں امیدواروں نے واپس لے لیا ہے۔