نئی دہلی(پریس ریلیز):انڈین یونین مسلم لیگ کی ذیلی تنظیمکے ایم سی سی’’کیرلہ مسلم کلچرل سینر‘‘کی جانب سے انڈیا اسلامک کلچر سینٹرل دہلی میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔اس پروگرام میں ترکی کے سفیر اور جماعت اسلامی اسلامی ہند کے جنرل سکریٹری ٹی عار ف علی مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔اس کے علاوہ دہلی موجود کیرلہ کے سینکڑوں طلبہ و طالبات سمیت دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی ،پاٹی کے جنرل سکریٹری خرم انیس عمر ،سید نیاز احمد راجہ ،یوتھ لیگ قومی صدرآصف انصاری ، دہلی پردیش کے جنرل سکریٹری شیخ فیصل حسن، اتیب احمد خان ایم ایس ایف کے قومی جنرل سکریٹری،محمد آصف،معین الدین انصاری نائب صدر ،نورالشمس ،محمد زاہد نائب خزانچی ،مولانا دین محمد قاسمی کے لیے بڑی تعداد میں ایم ایس ایف اور دیگر افراد موجود تھے۔
پارٹی جنرل سکریریٹری خرم انیس عمر نے خطاب کرتے ہوئے رمضان کی فضیلت بیان کی اور کہا کہ’’ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے ارشادفرمایا کہ’’ اے لو گو تم پر رمضان کے رووزے فرض کئے گئے ہیں، جیساکہ تم سے پہلی امتوں پر فرض کئے گئے تھے؛تاکہ تمہارے اندر تقویٰ پیداہو‘‘۔یہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے، یہ مہینہ لوگوں کے ساتھ غم خواری کا ہے۔ اس مہینہ میں مومن کارزق بڑھا دیا جاتا ہے۔ جو شخص کسی روزہ دار کا روزہ افطار کرائے اس کے لئے گناہوں کے معاف ہو نے اور آگ سے نجات کا سبب ہو گا اور اسے روزہ دار کے ثواب کے برابر ثواب ہو گا مگر روزہ دار کے ثواب سے کچھ بھی کمی نہیں ہوگی۔
اس موقع پر دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے مولانا رابع حسنی ندویؒ کے انتقال پُرملا ل پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ لانا حضرت رابع حسنی ندوی پوری امت کا قیمتی اثاثہ تھے۔امت مسلمہ کا ایک عظیم خسارہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ مولانا رابع صاحب ملت اسلامیہ ہند یہ کے عظیم رہنما اور اتحاد ویکجہتی کے علمبردار تھے۔ ملت کے مسائل کے تئیں ہمہ وقت فکر مند رہتے تھے ،وہ امت مسلمہ کے لیے بہترین حوصلہ مند قائد تھے ۔