پٹنہ: امیر شریعت بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ مفکر ملت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم کی صدارت میں امارت شرعیہ کے شعبہ تحفیظ القرآن کے فارغین حفاظ کرام کی دستار بندی کا اجلاس 14 مئی 2023 بروز اتوار بعد نماز مغرب مرکزی دفتر امارت شرعیہ میں منعقد ہوا۔اپنے صدارتی خطاب میں حضرت امیر شریعت مد ظلہ نے تما م حفاظ کرام کو، ان کے والدین کو اور ان کے اساتذہ کرام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حفاظ کرام اس اعتبار سے قابل مبارک باد ہیں کہ انہوں نے پوری محنت اور لگن کے ساتھ قرآن کریم کو اپنے سینے میں محفوظ کیا، ان کے والدین نے انہیں قرآن کریم کے حفظ کے لیے مدرسہ میں بھیجا اور ان کی جدائی کو برداشت کیا، اور اساتذہ کرام نے محنت اور جد و جہد کے ساتھ ان کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری اٹھائی، اس لیے سب لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں۔آپ نے کہا کہ قرآن کریم سے وابستگی ہی ایمان والوں کے تما مسائل کا حل ہے، آپ نے لوگوں سے قرآن کریم کا فہم پیدا کرنے اور اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم دینے کی اپیل کی۔آپ نے لوگوں کو اپنے اندر صبر و تحمل پیدا کرنے، افسردگی اور قنوطیت کی نفسیات سے نکلنے اور اپنے اندر اسلامی اخوف و محبت پیدا کرنے کی بھی ترغیب دی۔
اس اجلاس میں شعبہ تحفیظ القرآن سے فارغ ہونے والے 14حفاظ کرام کی دستار بندی حضرت امیر شریعت اور دیگر علماء کرام کے ہاتھوں عمل میں آئی جن کے نام یہ ہیں؛(۱)حافظ محمدشاہدولدجناب محمدعلی صاحب نیاٹولہ (۲)حافظ امن عالم ولدجناب محمد عقیل صاحب سیدانہ محلہ (۳)حافظ اظہرشہزادہ ولدمولانامحمدارشدرحمانی ا ٓفس سکریٹری امارت شرعیہ(۴)حافظ علی اکبرولدجناب الحاج سیدناظر جمال صاحب فیڈرل کالونی (۵)حافظ حفظ الرحمن ولدجناب ارشادعالم صاحب گڑھوابازارمغربی چمپارن(۶)حافظ سعیدالرحمن ولدمولاناامتیازاحمد قاسمی معاون قاضی امارت شرعیہ(۷)حافظ محمد عارف ولدجناب نوشاد عالم صاحب باؤلی محلہ (۸)حافظ محمد ریان ولدجناب ضیاء الدین صاحب باؤلی محلہ(۹)حافظ محمد عامر ولدجناب سلطان احمد صاحب باؤلی محلہ(۰۱)حافظ فیض الرحمن ولد قاری مجیب الرحمن صاحب باؤلی محلہ(۱۱)حافظ سلیمان ولدجناب محمد قیصر رحمانی صاحب عیسیٰ پورفیڈرل کالونی (۲۱)حافظ فخرالزماں ولد شمس الضحیٰ صاحب بھوگاڑی مغربی چمپارن(۳۱)حافظ فیض الرحمن ولد قاری مجیب الرحمن صاحب باؤلی محلہ (۴۱)حافظ جزاء اشرف ولدجناب کمال اشرف صاحب کچہری محل
اس کے علاوہ المعہد العالی، دار العلوم الاسلامیہ اور تربیت قضاء کے سالانہ امتحان میں اول، دوم اور سول پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی انعام سے نوازا گیا۔محمد ابو ذر کٹیہاری(دورہ حدیث)،اسجد اللہ نعیمی ارریہ(عربی ہفتم)،محمد زعیم الحق پورنیہ(عربی ششم)،محمد اسماعیل مدھوبنی(عربی پنجم)،محمد عمار حسن فریدی سمستی پور(عربی چہارم)، وزیرا حمد سمستی پور(عربی سوم)،احمد اللہ جہان آباد(عربی دوم)،انس اعظم دربھنگہ(عربی اول)،محمد دلشاد پورنیہ(اعدادیہ) اور ابو حنیفہ محمد پورنیہ(درجہ حفظ)،محمد سفیان ولد جناب شمیم اختر صاحب(شعبہ تحفیظ القرآن)محمد اطہر(المعہد العالی سال اول)،ابو صالح(المعہد العالی سال دوم)نے اپنے اپنے درجہ میں اول پوزیشن حاصل کی۔ اس کے علاوہ مولانا محمد عمران(ترتیب اولیٰ) اور مولانا محمد ضیاء اللہ(ترتیب ثانیہ) نے تربیت قضاء کے شعبہ میں اول پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ توقیر عالم بیگو سرائے(دورہئ حدیث)،محمد دانش دربھنگہ(عربی ہفتم)،عبید الرب دربھنگہ(عربی ششم)،محمد مناظر حسین پورنیہ(عربی پنجم)،ذیشان انور مظفر پور(عربی چہارم)،محمد وثیق الرحمن سہرسہ(عربی سوم)عمار رحمانی دربھنگہ(عربی دوم)،طلحہ فریدی سمستی پور(عربی اول)،صابر ریاض گیا(اعدادیہ)،محمد سلمان ارریہ(درجہ حفظ)،حفظ الرحمن ولد ارشاد عالم صاحب(شعبہ تحفیظ القرآن)محمد صبغۃ اللہ(المعہد العالی سال اول) اور انس جعفر(المعہد العالی سال دوم) نے اپنے اپنے درجات میں دوم پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح تربیت قضا میں مولانا ثاقب انورنے دوم پوزیشن حاصل کی، وہیں محمد عثمان بھاگل پوری(دورہئ حدیث)،ریاض الدین پورنیہ(عربی ہفتم)،عبداللہ فہمی سیتا مڑھی(عربی ششم)،محمد حسنین گڈا(عربی پنجم)،محمد اسامہ بانکا(عربی چہارم)،فیصل عرفان ارول(عربی سوم)،محمدثاقب جہان آباد(عربی دوم)،محمد راشد دربھنگہ(عربی اول)،عبد الباری ارریہ(درجہ اعدادیہ)محمد دل نواز ارریہ اورحفظ الرحمن سوپول(درجہ حفظ)،فیض الرحمن اور سیف الرحمن ولد قاری مجیب الرحمن صاحب استاذ شعبہ تحفیظ القرآن(شعبہ تحفیظ القرآن) محمد اوصاف(المہعد العالی سال اول)،محمد ابو ذر(المعہد العالی سال دوم) نے اپنے اپنے درجہ میں سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ تربیت قضا میں مولانا فضل اللہ رحمانی سوم پوزیشن کے حامل رہے۔ان طلبہ کو بھی گراں قدر انعامات سے نوازا گیا۔
جلسہ دستار بندی کا آغاز جناب مولانا قاری نصیب الرحمن مبلغ امارت شرعیہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، جبکہ مولانا مفتی مجیب الرحمن قاسمی بھاگل پوری معاون قاضی امارت شرعیہ نے بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔اجلاس کی نظامت نائب ناظم امارت شرعیہ مولانا مفتی محمد سہراب ندوی نے کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر شریعت حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی صاحب نے امارت شرعیہ کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امارت شرعیہ سو سال سے ملت کی قیادت کا فریضہ انجام دے رہی ہے، یہ کوئی خیراتی ادارہ نہیں بلکہ اسلامی فکر کا نام ہے جو مسلمانوں کو اپنے پورے اسلامی وقار اور رتہذیب و شناخت کے ساتھ جینے کا حوصلہ دیتی ہے۔ آپ نے موجودہ امیر شریعت کے دور میں امارت شرعیہ کے کاموں میں ہونے والی وسعت اور ترقی پر بھی روشنی ڈالی۔قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی صاحب نے امارت شرعیہ کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کو تفصیل سے بیان کیا۔