پیر, جون 2, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں کشمیرنامہ

مسجد میں اذان دے رہے ریٹائرڈ ایس ایس پی کا قتل

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 24, 2023
in کشمیرنامہ
0
مسجد میں اذان دے رہے ریٹائرڈ ایس ایس پی کا قتل
0
SHARES
69
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ملی ٹینٹوں کی فائرنگ میں محمد شفیع میر نامی سبکدوش پولس اہلکار کی برسر موقع موت

سری نگر،24 دسمبر(یو این آئی)جموں وکشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے شیری علاقے میں اتوار مشتبہ ملی ٹینٹوں نے مسجد میں ایک سابق ایس ایس پی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں نے بارہمولہ کے پیٹھہ گانٹمولہ علاقے میں اتوار کی صبح سابق پولیس افسر محمد شفیع میر پر فائرنگ کی جب وہ مسجد میں اذان دے رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ گرچہ مذکورہ افسر کو فوری طور نزدیکی ہیلتھ سینٹر منقتل کیا گیا لیکن وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

کشمیر زون پولیس نے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘اتوار کی علی الصبح دہشت گردوں نے نماز فجر کی اذان دے رہے سابق پولیس آفیسر محمد شفیع پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوا ہے۔“انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔

#LastRites of Mohd Shafi, a retired #Police officer, who was shot dead by #terrorists today, are being performed in #Baramulla pic.twitter.com/Z7AfXnChVk

— Jammu Ladakh vision (@jammu_ladakh) December 24, 2023

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مہلوک پولیس افسر سال 2012 میں ملازمت سے سبکدوشی کے بعد اپنے آبائی گائوں پیٹھہ گانٹمولہ میں رہائش پذیر تھا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں ملی ٹنسی کے عروج کے دنوں کے دوران بھی کوئی تشدد نہیں دیکھا گیا تھا۔ایک مقامی باشندے نے کہا: ‘اس علاقے میں ہمیشہ امن قائم تھا اور پولیس افسر کی ہلاکت سے یہاں ہر کوئی شدید صدمے میں ہے’۔دریں اثنا پولیس افسر کی ہلاکت کی وسیع پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے۔
ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی کے چیئر مین غلام نبی آزاد نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ‘میں جموں وکشمیر میں بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ واقعات پر پریشان ہوں’۔انہوں نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘حکومت کو چاہئے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف کریک ڈائون کرنے اور تمام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے فیصلہ کن اقدام کرے’۔جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی قاتلوں کے اصلی رنگ کو دکھاتی ہے کیونکہ مقتول کو نماز کی اذان دیتے ہوئے گولی مار دی گئی۔انہوں نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ان لوگوں پر شرم آتی ہے جو اب بھی محسوس کرتے ہیں کہ قاتل جہاد کر رہے ہیں، قاتل قاتل ہوتے ہیں خواہ ان کا تعلق کسی بھی عقیدے سے ہو’۔ان کا کہنا تھا: ‘ہمیں بحیثیت معاشرہ ایسے قتل کے خلاف اٹھنے کی ضرورت ہے’۔
بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا: ‘گانٹمولہ بارہمولہ میں 72 سالہ پولیس افسر کی ہلاکت کی بزدلانہ حرکت ایسے لوگوں کی ہے جن کا کوئی مذہب نہیں ہے’۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا: ‘شیطان کی اولاد اذان بھی برداشت نہیں کرسکتے ہیں ریٹائرڈ ایس ایس پی محمد شفیع مسجد میں اذان دیتے ہوئے جاں بحق ہوگئے’۔ان کا کہنا تھا: ‘دہشت گردی اوردہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے’۔

Tags: بارہمولہسبکدوش پولس اہلکارمحمد شفیع میرمسجد
ShareTweetSend
Previous Post

وویک بندراپر گھریلو تشدد کا مقدمہ درج

Next Post

انیل کپور ہوئے 67 برس کے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
انیل کپور ہوئے 67 برس کے

انیل کپور ہوئے 67 برس کے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In