ممبئی:بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان عید پر اپنے پرانے انداز میں نظر آئے اور منت کے باہر کھڑے مداحوں کو مبارکباد دی۔انہوں نے اپنے بنگلے منت کی بالکونی میں آکر مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔خان نے ٹویٹر پر لکھا، "عید کے موقع پر آپ سب کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ آئیے محبتیں پھیلائیں… اللہ آپ سب کو خوش رکھے… عید مبارک”
شاہ رخ کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان کے گھر کے باہر ہزاروں مداح جمع تھے۔ اس دوران ان کا چھوٹا بیٹا ابرام بھی ان کے ساتھ موجود تھا۔اس سال آئی ان کی فلم ‘پٹھان’ نے باکس آفس پر خوب کمائی کی۔فلم کی کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’میری دلی خواہش ہے کہ میں لوگوں میں خوشیاں بانٹوں‘۔ جب میں اس میں ناکام ہو جاتا ہوں تو کوئی بھی اتنا تکلیف نہیں دیتا جتنا میں کرتا ہوں۔ ایسے میں میں بہت خوش ہوں کہ میں خوشیاں بانٹ سکا۔
انہوں نے سفید ٹی شرٹ اور سیاہ جینز پہن رکھی تھی جبکہ دھوپ سے بچنے کیلئے سیاہ چشمہ بھی لگایا ہوا تھا۔پرستاروں نے والہانہ انداز میں شاہ رخ خان کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔کنگ خان نے ہاتھ ہلا کر، سیلوٹ کرکے اور ہاتھ باندھ کر خیرمقدمی نعروں کا جواب دیا۔وہ مسکرائے اور سینے پر ہاتھ رکھ کر مبارک باد وصول کی۔