نئی دہلی: ہندوستانی بزنس مین آنند مہندرا کے ذریعہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو ’ قدرتی وسائل‘ قرار دینے کا مطالبہ کئے جانے کے بعد کنگ خان نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ خیال رہے کہ بزنس مین آنند مہندرا نے کہا ہے کہ تھا یہی وقت ہے کہ شاہ رخ خان کو ملک کا قدرتی وسائل قرار دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے تمام ہی ممالک اپنے قدرتی و معدنی وسائل کی حفاظت کرتے ہیں اور انہیں زرمبادلہ کمانے کےلیے استعمال میں لاتے ہیں۔
آپ کو بتادیں کہ شاہ رخ خان کی فلم جوان بالی ووڈ باکس آفس پر طوفان بن گئی ہے، اس فلم میں کنگ خان کے ساتھ نین تارا اور وجے سیتوپتی نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔فلم نے اپنے ابتدائی دو دن میں بھارت بھر میں 127 کروڑ کا جبکہ دنیا بھر میں 235 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔
آنند مہندرا نے یہ بھی کہا تھا کہ شاید اب وقت آگیا ہے کہ شاہ رخ خان کو قدرتی وسائل قرار دیا جائے۔ ہندوستانی بزنس مین کے تعریفی تبصرے پر شاہ رخ خان نے پہلے اُن کا شکریہ ادا کیا اور مزید لکھا کہ سر میری کوشش ہے کہ سنیما کے ذریعے اپنے عاجزانہ انداز میں ملک کو قابل فخر بناؤں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرامید ہوں کہ بطور قدرتی وسائل کے میں محدود نہیں، آپ کو میری طرف سے بڑی سی جھپی۔اس سے قبل نامور فلمساز ایس ایس راجا مولی نے بھی جوان کی کامیابی کو پہلے ہی دن سراہا اور لکھا کہ یہی ہے وہ جس کی وجہ سے شاہ رخ خان بالی ووڈ کا بادشاہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم کا کیا زمین ہلا دینے والا آغاز ہے، ایٹلی کو شمالی بھارت میں مسلسل کامیابی کے جھنڈے گاڑنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔شاہ رخ خان نے راجا مولی کے تعریفی کلمات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بہت بہت شکریہ سر، ہم آپ کے سنیما سے متعلق تخلیقی انداز سے سیکھتے ہیں۔انہوں نے مسکراہتے ہوئے مزید کہا کہ اس جیسا جب بھی آپ کرنا چاہیں تو مجھے فون کر کے بتائیں تاکہ میں بھی عام آدمی کا ہیرو بن سکوں، آپ کےلیے محبت اور سلام۔