امیٹھی:03اپریل(یواین آئی) مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی امیٹھی پارلیمانی حلقے کی ووٹر بن گئیں۔اور آئندہ لوک سبھا الیکشن میں وہ امیٹھی میں پہلی بار اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گی۔اسمرتی نے گوری گنج اسمبلی کے میدن موئی گاؤں میں گذشتہ دنوں اپنی رہائش گاہ بنائی تھی اور اسی پتے پر اسمرتی ایرانی کا نام ووٹر لسٹ میں درج ہوا ہے۔ اسمرتی ایرانی نے ووٹربننے کے لئے نومنتخب رہائش سے درخواست دی تھی۔
مرکزی وزیر کے نمائندہ وجئے گپتا نے بتایا کہ اسمرتی امیٹھی کو اپنا پریوار مانتی ہیں اور کنبے کے درمیان رہنے کے لئے ہی انہوں نے یہاں اپنی رہائش گاہ بنائی ہے۔ آواس بننے کے ساتھ ہی انہوں نے امیٹھی سے خود کو ووٹر بنانے کا عمل بھی شروع کردیا تھا۔ اور رسم ادائیگی کے ساتھ ہی وہ امیٹھی پارلیمانی حلقے کے گوری گنج اسمبلی حلقے کے میدن موئی گاؤں کے 347 بوتھ کی ووٹر بن گئی ہیں۔ امیٹھی سے ووٹر بننے پر اسمرتی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کی بڑی حصولیابی قرار دیتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ اس سے ہمارے رشتوں کو امیٹھی میں مزید مضبوط ملےگی۔
قابل ذکر ہے کہ امیٹھی میں پانچویں مرحلے میں 20مئی کو آئندہ لوک سبھا الیکشن کے لئے ووٹنگ ہوگی جس کے لئے انتظامیہ کے ذریعہ ساری تیاریاں کی جارہی ہیں۔