ساٹھی(پریس ریلیز)انسان اللہ تعالیٰ کی عظیم مخلوق ہے،جو اپنے اندر ایک عظیم شخصیت رکھتا ہے،انسان کا تعارف شخصیت سے ہوتا ہے اوراس کی حیثیت شخصیت سے بنتی ہے،تعلیم وہ زیور ہے جس کے ذریعہ انسانیت کی شخصیت سازی ہوتی ہے،تاکہ معاشرہ کا باعزت شہری بن کر زندگی گزار سکے۔موجود دور میں انسان کی ترقی وکامیابی کے لیے صرف بنیادی تعلیم ہی کافی نہیں؛بلکہ ترقی کا راز اعلیٰ تعلیم اورجدید تعلیم سے آراستہ ہونا ہے۔اعلیٰ تعلیم ہی قوموں کی تعمیرو ترقی، خوشحالی اور استحکام کاواحد ذریعہ ہے۔ان خیالات کا اظہار آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے ساٹھی ضلع مغربی میں تحفیظ القرآن پلس اسکول اورایکمے کلاسیز(کوچنگ سنٹر)کے تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے حفاظ اورگیارہویں اور بارہویں کی کوچنگ کے لیے داخلہ لینے والے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ آپ قوم وملت کے قیمتی سرمایہ ہیں،اپنی خوابیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرکے اپنی شخصیت کوبہتر بنانے کی کوشش کریں،تحفیظ القرآن پلس اسکول اورایکمے کلاسیزکوچنگ سنٹرقائم کرنے کاہمارا مقصد یہ ہے کہ ہمارے حفاظ کرام اوراسکول طلبہ معیاری عصری تعلیم حاصل کرکے دوسرے شعبوں میں بھی کارہائے نمایاں انجام دیتے ہوئے قوم وملت کے لیے مفید وسودمندبن سکیں۔نیز مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کے قابل بن سکیں۔اس موقع پر ادارے کے سکریٹری انجینئر عبیدالرحمن نے کہاکہ تحفیظ القرآن پلس اسکول کو ایک رول ماڈل کے طور پر پیش کیا گیا ہے،جو دینی وعصری تعلیم کے امتزاج کا ایک انوکھا اورمنفرد سنگم ہے۔اس ادارہ کے قیام کا مقصد حفظ قرآن کے ساتھ ملت اسلامیہ کے نونہالوں کو ڈاکٹر،انجینئر،سائنس داں،آئی اے ایس اورآئی پی ایس تیار کرنا ہے،تاکہ وہ معاشرہ پر ایک اچھا اثر چھوڑسکیں۔انہوں نے کہاکہ یہاں زیر تعلیم طلبہ کو دوسال میں میٹرک اورچار سال میں میٹرک وانٹرمیڈیٹ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے ذریعے اس قابل بنادیا جائے گا کہ وہ مکمل اعتماد کے ساتھ کسی بھی پیشہ وارانہ یا ڈگری کورسز میں بے جھجھک داخلہ کرواسکیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایکمے کلاسز میں معیاری اورصلاحیت مند اساتذہ کرام رکھے گئے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر سہیل احمد،مولانا اعجاز احمد قاسمی سمیت محمد مقیم،اروندکمار،مسعودعالم،آفتاب عالم کے علاوہ زیرتعلیم حفاظ موجود تھے۔