پیر, مئی 11, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

ایکتا کپور کوعدالت عظمیٰ کی پھٹکار

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 14, 2022
in دیار وطن, فن فنکار
0
ایکتا کپور کوعدالت عظمیٰ کی پھٹکار
0
SHARES
118
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

’ٹرپل ایکس‘ میں ’قابل اعتراض مناظر‘ کے حوالہ سے تبصرہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ آپ نوجوان نسل کا دماغ خراب کر رہی ہیں

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز ویب سیریز ’ٹرپل ایکس‘ میں ’قابل اعتراض مناظر‘ کے حوالہ سے پروڈیوسر ایکتا کپور کو پھٹکار لگائی اور کہا کہ وہ اس ملک کی نوجوان نسل کے ذہنوں کو خراب کر رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ایکتا کپور کی اس عرضی پر سماعت کی جا رہی تھی جس میں ان کی بنائی گئی ویب سیریز ’ٹریپل ایکس‘ میں مبینہ طور پر فوجیوں کی توہین کرنے کے معاملہ میں ان کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع قومی آواز کی خبر میں دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ’ٹریپل ایکس‘ کو ایکتا کپور کے او ٹی ٹی (اوور دی ٹاپ) پلیٹ فارم ‘آلٹ بالاجی’ پر دستیاب ہے۔
جسٹس اجے رستوگی اور جسٹس سی ٹی روی کمار کی بنچ نے کہا، ’’کچھ تو کیا جانا چاہئے۔ آپ اس ملک کی نوجوان نسل کا دماغ خراب کر رہی ہیں۔ او ٹی ٹی مواد سب کے لیے دستیاب ہے۔ آپ لوگوں کے سامنے کس قسم چیزیں پیش کر رہی ہیں؟‘‘ ایکتا کپور کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل مکل روہتگی نے کہا کہ پٹنہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے لیکن اس معاملے کی جلد سماعت ہونے کی امید نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پہلے بھی اسی طرح کے ایک کیس میں کپور کو تحفظ دیا تھا۔
عدالت نے کہا ’’ہر بار جب بھی آپ اس عدالت میں آئیں گے، آپ کی ستائش نہیں کی جائے گی۔ ایسی عرضی دائر کرنے پر ہم آپ کو جرمانہ عائد کریں گے۔ روہتگی براہ کرم اسے اپنے مؤکل تک یہ پہنچائیں۔ کہ صرف اس لیے کہ آپ ایک بہترین وکیل کی خدمات حاصل کر لیتی ہیں، یہ عدالت آپ جیسوں کے لئے نہیں ہے جن کے پاس آواز ہے۔ بلکہ یہ عدالت ان لوگوں کے کے لیے کام کرتی ہے جن کے پاس آواز نہیں ہے۔‘‘
سپریم کورٹ نے اس معاملے کو زیر التواء رکھا اور تجویز دی کہ ہائی کورٹ میں سماعت کی صورتحال کے بارے میں جاننے کے لیے کسی مقامی وکیل کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
خیال رہے کہ بہار کے بیگوسرائے کی ایک عدالت نے سابق فوجی شمبھو کمار کی عرضی پر ایکتا کپور کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔ کمار نے اپنی 2020 کی شکایت میں الزام عائد کیا کہ ویب سیریز ٹریپل ایکس کے دوسرے سیزن میں میں ایک فوجی کی بیوی کے حوالہ سے کئی قابل اعتراض مناظر پیش کئے گئے ہیں۔

Tags: ایکتا کپورسپریم کورٹ
ShareTweetSend
Previous Post

کشمیر میں عید میلاد النبیﷺکی اختتامی تقریبات کے موقع پر روح پرورمجالس

Next Post

قوانین کو سادہ، سہل اور علاقائی زبانوں میں لکھا جانا چاہیے: مودی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
۔۔۔ مودی جلسہ سے خطاب کیے بغیر واپس لوٹ گئے

قوانین کو سادہ، سہل اور علاقائی زبانوں میں لکھا جانا چاہیے: مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

مئی 10, 2026
پارٹی میں بدعنوان عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا:ممتا بنرجی

ممتا نے بی جے پی کیخلاف جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا

مئی 10, 2026
تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In