ہفتہ, جولائی 12, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

تین مرکزی وزراء اور4 ارکان پارلیمنٹ بھی مدھیہ پردیش کا اسمبلی الیکشن لڑیں گے!

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 26, 2023
in خاص خبریں
0
ہماچل پردیش کیلئے بی جے پی کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری
0
SHARES
48
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بی جے پی نے 39 امیدواروں پر مشتمل دوسری فہرست جاری کی

بھوپال (یو این آئی/ایجنسیاں) مدھیہ پردیش میں اقتدار برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہی بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج رات 39 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی، جس میں کئی حیران کن نام بھی سامنے آئے ہیں۔خبروں کے مطابق اس لسٹ میں تین مرکزی وزراء کے ساتھ ہی کل 7ارکان پارلیمنٹ کو اسمبلی الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان وزراء کے نام نریندر سنگھ تومر، پرہلاد پٹیل اور فگگن سنگھ کلستی بتائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ چار ارکان پارلیمان کو بھی پارٹی نے امیدوار بنایا ہے۔اس فہرست میں مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کو مورینا ضلع کے دیمنی اسمبلی حلقہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ ریاستی الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کے کنوینر، مسٹر تومر فی الحال مورینا پارلیمانی حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور مرکزی وزیر پرہلاد پٹیل کو نرسنگھ پور سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ مسٹر پٹیل دموہ پارلیمانی حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ایک اور مرکزی وزیر اور منڈلا کے ایم پی فگن سنگھ کلستے کو درج فہرست قبائل کے لیے مخصوص نشست سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
اندور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جبل پور مغربی اسمبلی حلقہ سے سابق ریاستی صدر راکیش سنگھ، ستنا سے گنیش سنگھ، سدھی سے محترمہ ریتی پاٹھک اور گڈرواڑا سے راؤ ادے پرتاپ سنگھ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ یہ چاروں امیدوار اس وقت بالترتیب جبل پور، ستنا، سدھی اور ہوشنگ آباد حلقوں سے ایم پی ہیں۔
کچھ عرصہ قبل بی جے پی نے 39 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی جس میں کئی نئے چہروں پر اعتماد ظاہر کیا گیا تھا۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ان تمام 39 سیٹوں پر بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسی طرح آج اعلان کردہ 39 سیٹوں میں سے بیشتر پر بی جے پی کو 2018 کے پچھلے انتخابات میں شکست کا مزہ چکھنا پڑا تھا۔
ریاست کی تمام 230 سیٹوں کے لیے اسمبلی انتخابات نومبر-دسمبر کے مہینے میں ہونے کا امکان ہے۔ موجودہ بی جے پی حکومت کے بارے میں مبینہ اینٹی انکمبنسی فیکٹر کی وجہ سے پارٹی امیدواروں کی دوسری فہرست کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔
بی جے پی کی مرکزی قیادت کی طرف سے آج جاری کردہ ریلیز کے مطابق 13 ستمبر کو ہونے والی مرکزی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں منظوری کے بعد 39 نشستوں کے لیے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی گئی ہے۔
فہرست کے مطابق شیوپور سے درگلال وجے، مورینا سے رگھوراج کنسانا، لہار سے امریش شرما گڈو، بھتروار سے موہن سنگھ راٹھور، ڈبرا (ایس سی) سے محترمہ امرتی دیوی، سیودھا سے پردیپ اگروال، کریرا (ایس سی) سے رمیش کھٹک، راگھو گڑھ سے ہیریندر سنگھ بنٹی بانا، دیوری سے برج بہاری پٹیریا اور راج نگر سے اروند پٹیریا کو امیدوار قرار دیا گیا ہے۔
میہر سے شری کانت چترویدی، سنہاوال سے وشوامتر پاٹھک، کوتما سے دلیپ جیسوال، ڈنڈوری (ایس ٹی) سے پنکج ٹیکم، کٹنگی سے گورو پاردھی اور جنار دیو (ایس ٹی) سے ناتھن شاہ کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Tags: 4 ارکان پارلیمنٹمدھیہ پردیشمرکزی وزراء
ShareTweetSend
Previous Post

نتیش حکومت اقلیتی طبقہ کے نوجوانوں کو کاروبارکرنے کے لیے 10 لاکھ روپے دے گی

Next Post

دلیپ کمار کی بہن سعیدہ کا انتقال

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دلیپ کمار کی بہن سعیدہ کا انتقال

دلیپ کمار کی بہن سعیدہ کا انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 9, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In