پیر, جون 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِادب

عزیز بارہ بنکوی کی برسی پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 9, 2023
in دیارِادب, فن فنکار
0
عزیز بارہ بنکوی کی برسی پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری) ہمیں فخر ہے کہ ہم نے ایک ایسے کنویں کو دیکھا ۔ہے اور خود اپنی پیاس بجھائی ہے جوخود چل کر پیاسوں کے پاس جاتا تھا اور ان کی پیاس بجھاتا تھا جبکہ کہاوت یہ ہے کہ پیاسا کنویں کے پاس جاتا ہے کنواں پیاسے کے پاس نہیں جاتا اس کہاوت کے برخلاف شعروسخن کے اس کنویں کی یاد میں ہم لب کشا ہیں جو پیاسوں کے پاس جاتا تھا انھیں عزیز بارہ بنکوی اور آ بروئے فن کی حیثیت سے جانا جاتاتھا اور آ ج بھی ان سے ادبی فیض حاصل کرنے والے ان کے ذریعہ حاصل شدہ سرمایہ نئی نسل کو منتقل کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہارحضرت عزیز بارہ بنکوی کی تاریخ رحلت پر ان کی شخصیت اور خدمات سے نئی اد بی نسل کو روسناش کرانے کی غرض سے شیخ فرزند علی میموریل اسکول میں بزم افقر ۔بزم عزیز اور دبستان عزیز کے مشترکہ اہتمام میں
منعقدہ مذاکرہ اور ادبی نشست کےدوران کیا گیا۔ تقریب کی صدارت استاد الشعرا رہبر تابانی نے اورنظامت صغیر نوری نے کی اس دوران مقررین نے حضرت عزیز بارہ بنکوی کی غیر معمولی ادبی خدمات اور ان کی منفرد شخصیت کے حوالے سے واضح کیا کہ وہ اپنے عہد کے ایک ایسے نیک سیرت اوراکابرین سخن میں تھے جن کے نعتیہ مجموعہ پر علی میاں ندوی نے تقریظ لکھی تھی اور انھیں اپنے اقربا میں شمار کیا تھا حضرت عزیز بارہ بنکوی کی شخصیت اب بھی ان کے ادبی وارثین کے حوالے سے ہمارے درمیان ہے ہماری زمہ داری ہےکہ ہم اپنے اسلاف کو یاد رکھیں تاکہ ہم بھی یاد رکھے جائیں
ناظم محفل صغیر نوری نے اجمالی طور پر حضرت عزیز بارہ بنکوی کا سوانحی خاکہ پیش کیا۔
مہمان خصوصی ڈاکٹر حیدر اور صدر محفل رہبر تابانی نے نثری اور نظمی خراج عقیدت پیش کیا
اس موقع پرشعری نشست کے دوران شعراء کے پسند کئے گئے اشعار پیش قارئین ہیں۔


تم نےجو بزرگوں کی بھلا دیں شکلیں
تم کو بھی بھلا دیں گی تمہاری نسلیں
رہبر تابانی دریابادی
بس اک چراغ حق ہے جو اب تک بجھا نہیں
باطل کے جانے کتنے جلے اور بجھے چراغ
نصیر انصاری
تمہارے خط سے یہ لگ رہا ہے کہ روتے روتے لکھا ہے تم نے
یہ ان کہی سی تمہاری باتیں کوئ سنے گا تو کیا کہے گا
امیر حمزہ اعظمی
غیر ممکن ہے دعا عرش بریں تک پہنچے
تیرے لہجے میں نہ منت نہ سماجت کچھ بھی
شعیب انور
ہم کو بھی دارو رسن تک لے چلو
ہم بھی تو حقدار ہیں انعام کے
صغیر نوری
دے ستمگر مجھے جواب کوٸی
کیا نہ ہوگا ترا حساب کوٸی
ھذیل لعل پوری
مجھ پی آ جائے اثر سارے کا سارا ان کا
بس یہی سوچ کے پہنا ہے اتارا ان کا
ارشاد بارہ بنکوی
آتما جا کے پرماتما سے ملی
راکھ ساری چتا کی دھری رہ گئ
نفیس بارہ بنکوی
جانا ھا ایک روز ہمیں نفرتوں کے دیس
اوڑھی محبتوں کی ردا اورچل پڑے
صابر نظر
بات ہے کڑوی لیکن بالکل سچی ہے
طوفانو ں کی زد پر اپنی بستی ہے
زاہد بارہ بنکوی
چاہت تری فریب تھی ہم نیند میں رہے
اچھا ہوا کہ وقت سے بیدار ہو گئے
کرن بھاردواج


اس کے علاوہ آدرش بارہ بنکوی، صبا جہانگیر آبادی، لتا شریواستو اور ڈاکٹر فرقان نے بھی کلام پیش کیا۔ آخر میں ناظم صغیر نوری نے کلمات تشکر ادا کئے۔

Tags: ادبی خدماتخراج عقیدتعزیز بارہ بنکوی
ShareTweetSend
Previous Post

بزم نور کی جانب سےسالانہ مشاعرے کا انعقاد

Next Post

اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول( گرلز) میں عزت افزائی تقریب کا اہتمام

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول( گرلز) میں عزت افزائی تقریب کا اہتمام

اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول( گرلز) میں عزت افزائی تقریب کا اہتمام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In